• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد مسعود اور کمانڈر اسماعیل خان سے ملاقات

طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد مسعود اور کمانڈر اسماعیل خان سے ملاقات

by امت ڈیسک
11/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(تہران) طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سابق جہادی رہنما اسماعیل خان اور افغان قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود سے تہران میں ملاقات کی ہے۔ امیر متقی نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طالبان حکام کے ایک وفد کے ساتھ تہران گئے تھے۔ طالبان وزیر خارجہ نے کابل واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ‘ہم نے ایران میں کمانڈر اسماعیل خان اور احمد مسعود سے بھی ملاقات کی، دوسرے افغانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے ملک واپس آنے کی دعوت دی۔ اور انھیں یقین دلایا کہ انھیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔’ افغان قومی مزاحمتی محاذ کے قریبی ذرائع نے بھی اس ملاقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ ملاقات ایران کی ثالثی میں ہوئی تھی۔ صوبہ پنجشیر پر، جو طالبان مخالفیں کا مرکز رہا ہے، طالبان کے قبضے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انھوں نے اپنی مخالف مزاحمتی تنظیم کے کسی راہنما سے ملاقات کی۔
کہا جاتا ہے کہ یہ ملاقات ایران کے توسط سے ہوئی ہے۔ اسماعیل خان سابق جہادی کمانڈر ہیں اور ایک عرصے تک مغربی صوبہ ہرات کے گورنر رہے ہیں۔ گزشتہ برس ہرات پر طالبان کے قبضے کے دوران انھیں حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم جلد رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ ایران کے شہر مشہد چلے گئے۔ احمد مسعود سابق جہادی کمانڈر اور شمالی اتحاد کے راہنما احمد شاہ مسعود کے بڑے بیٹے ہیں۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد وہ روپوش ہوگئے تھے اور طالبان کے خلاف افغان قومی مزاحمتی محاذ کے پرچم تلے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ ایران کی قومی نشریاتی ایجنسی کے مطابق سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ اس کا نتیجہ افغانستان کے لوگوں کا روشن مستقبل ہوگا۔’ واضح رہے افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے اتوار کو ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت وزارت خارجہ کے دیگر حکام اور ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی حسن کاظمی قومی سے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے ایرانی حکام سے اپنی اس ملاقات کو مثبت قرار دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

Next Post

سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز

سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز

کورونا معاملات میں اضافہ: سکمز فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ

کورونا معاملات میں اضافہ: سکمز فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کپواڑہ جیل میں 33 سالہ قیدی کی موت

موسم میں بہتری

کشمیر میں موسم خشک مگر ابر آلود

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی ہوگی؟ حکومت نےاس ضمن میں کمیٹی تشکیل دی

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی ہوگی؟ حکومت نےاس ضمن میں کمیٹی تشکیل دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »