(سرینگر)جموں وکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ پیر کے روز جموں وکشمیر میں بارہ بی ایس ایف اہلکاروں سمیت 706 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ چار مریض فوت ہوئے ۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 706 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں پیر کے روز 172افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 64، بڈگام میں 45، پلوامہ میں 14، کپواڑہ میں 18، اننت ناگ میں 14، بانڈی پورہ میں گیارہ ، گاندربل میں چار اور کولگام میں 19افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں ضلع میں 233 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، اُدھم پور میں 18، راجوری میں چار ، ڈوڈہ میں چار، کٹھوعہ میں 18، سانبہ میں آٹھ کشتواڑ میں بارہ ، پونچھ می سولہ ، رام بن میں ایک اور ریاسی میں 26ا فراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اُن کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران چار مریض بھی کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیر کے روز جموں وکشمیر میں 209 مریض صحت یاب ہوئے جن میں 91 جموں اور 118 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں فی الوقت 4 ہزار 24 پازٹیو کیسز ہیں۔
10 Jan : Media Bulletin on Novel #CoronaVirusUpdates #COVID19 @nitishwarKumar@kansalrohit69 @ByYatishYadav
@airnewsalerts@ANI @HealthMedicalE1 @ddnews_jammu @ddnewsSrinagar pic.twitter.com/pOB1sE06bc— Information & PR, J&K (@diprjk) January 10, 2022
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے اسپتالوں میں کووڈ وارڈ ایک دفعہ پھر مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں اور سرینگر میڈیکل کالجوں میں روزانہ سینکڑوں افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے جبکہ ڈی آر ڈی او کی جانب سے سرینگر اور جموں میں بنائے گئے اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے بھاری رش کو دیکھتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کی خاطر سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔