• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ایم دورہ کشمیر: ریلی میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے: رویندر رینا

پی ایم دورہ کشمیر: ریلی میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے: رویندر رینا

by امت ڈیسک
04/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی 7 مارچ کو سرینگر میں ہونے والی ریلی میں دو لاکھ سے زائد کشمیری لوگ شریک ہوں گے اور مودی کا والہانہ استقبال کریں گے۔ بی جے پی جموں کشمیر کے صدر رویندر رینا نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی ہوئی جبکہ امن و امان بھی قائم ہوا جس کے سبب لوگ مودی کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ریلی سرینگر کے بخشی سڈیدیم میں منعقد ہوگی جس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی نے گزشتہ 10برسوں میں کشمیر پر مخصوص توجہ دی، جس سے یہاں ترقی ہوئی اور ہزاروں تعمیری کام بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ریلی کے لئے جموں کشمیر بی جے پی یونٹ کافی سرگرم ہوا ہے اور لوگوں کو اس ریلی میں جمع کرنے کے لیے سرگرم ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ بھی اس ریلی میں سرکاری ملازمین کو جمع ہونے کے لئے اور اس کی تیاریوں کے لئے تعینات کر رہی ہے۔

رویندر رینا نے کہا کہ سال 2003 میں جب اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی اتل بہاری واجپائی جی یہاں آئے تھے تو اس وقت بھی اسی اسٹیڈیم میں لوگوں کا سیلاب امڈ آیا تھا اور اس کے بعد سال 2015 میں جب مودی جی یہاں آئے تو اس وقت بھی شیر کشمیر اسٹیڈیم میں لوگوں اژدھام جمع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘سال 2014 میں جب کشمیر میں خطرناک سیلاب آیا تو اس مشکل وقت میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی جی یہاں آئے حالانکہ دیوالی کا تہوار تھا انہوں نے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ نہیں منایا بلکہ یہاں لالچوک آئے اور 80 ہزار کروڑ روپیوں کے پیکیج کا اعلان کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی پیکیج کے نتیجے میں کشمیر اس مشکل صورتحال سے باہر نکل سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی تمام پارلیمانی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور بقی امید واروں کا اعلان بھی بہت جلد کیا جائے گا۔

بتادیں کہ بی جے پی نے جموں اور ادھم پور پارلیمانی نشستوں کے لئے اپنے امیداروں کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کی طرف سے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق ممکنہ اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر رینہ نے کہا کہ جو بھی اعلان کیا جائے گا لوگ اس کو ریلی میں سنیں گے’۔

اس ریلی کے لئے سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں اور بخشی اسڈیدیم کو سکیورٹی فورسز نے اپنے حصار میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر میں دوسریریلی ہے۔ اس سے قبل وہ نومبر سنہ 2015 میں سرینگر آئے تھے اور یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ اس وقت جموں کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وقف کرایہ داروں کی عرضی مسترد، وقف ٹریبول کے قیام کی سفارش

Next Post

ایک دہائی کے دوران جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کارروائیوں میں کمی: وزارت داخلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

ایک دہائی کے دوران جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کارروائیوں میں کمی: وزارت داخلہ

گریز میں برفانی تودہ گر آیا،کوئی جانی نقصان نہیں

جموں کشمیر کے5 اضلاع کیلئے برفانی تودے کی وارننگ جاری

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

ہتھیاروں کی درآمد پر انحصار مہلک ثابت ہو سکتا ہے: وزیر دفاع

پنجاب میں کشمیری طالب علم کی پُر اسرار موت

پنجاب میں کشمیری طالب علم کی پُر اسرار موت

سیٹوں کی تقسیم پر عنقریب حتمی فیصلہ لیا جائے گا: وقار رسول وانی

سیٹوں کی تقسیم پر عنقریب حتمی فیصلہ لیا جائے گا: وقار رسول وانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »