• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

ہتھیاروں کی درآمد پر انحصار مہلک ثابت ہو سکتا ہے: وزیر دفاع

by امت ڈیسک
04/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو کہا کہ ملک ہتھیاروں یا پلیٹ فارمز کی درآمد پر انحصار نہیں کر سکتا کیونکہ یہ حکمت عملی کے لحاظ سے مہلک ہو سکتا ہے اور مودی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی دفاعی شعبے میں خود انحصاری کو بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے پیر کو یہاں مانیک شا سنٹر میں ڈیف کنیکٹ 2024 کے دوران صنعتوں، صنعت کاروں، اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سنگھ نے کہا، "خود انحصاری کے بغیر، ہندوستان اپنے قومی مفادات کے مطابق عالمی مدوں پر آزادانہ فیصلے نہیں لے سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا، ”اسٹریٹجک خود مختاری اسی صورت میں برقرار رکھی جا سکتی ہے جب ہتھیار اور سازوسامان ہندوستان میں ہمارے اپنے لوگ بنائے۔ ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں اور نتائج مثبت ہیں۔ جہاں 2014 میں ہماری ملکی دفاعی پیداوار تقریباً 44000 کروڑ روپے تھی، وہیں آج یہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریکارڈ کو عبور کر چکی ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ تبدیلی ہماری مسلسل کوششوں کی وجہ سے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں دفاعی سرمایہ کی خریداری کے بجٹ کا 75 فیصد ہندوستانی کمپنیوں کے لیے مختص کرنا بھی شامل ہے۔

سنگھ نے دفاعی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی جس میں ہندوستان میں تیاریا تیار کیے جانے والے بڑے پلیٹ فارمز اور آلات کی مثبت مقامی فہرست کو مطلع کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے محکمہ دفاعی پیداوار کو یہ بھی مشورہ دیا کہ آنے والے برسوں میں ہمیں درآمد کی جانے والی اشیائ کی ایک چھوٹی منفی فہرست لانی چاہئے اور مکمل خود اعتمادی حاصل کرنے کے لئے اس فہرست کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور تجارت ایک دوسرے پر منحصر ہیں اور پرائیویٹ سیکٹر کو پھلنے پھولنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، جو حکومت کی جانب سے معیشت کو مضبوط کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے فراہم کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے امن و امان، صحت مند اور ہنر مند افرادی قوت، قانون کی حکمرانی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایکو سسٹم جیسے بہت سے پہلوو¿ں کی ضرورت ہے۔ معاشرہ اور حکومت مل کر ان ضروریات کو پورا کرتے ہیں تاکہ نجی شعبہ ترقی کر سکے اور معیشت کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھا سکے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی میں یا تو دوسرے ممالک کی جدید اختراع کو اپنا کر یا خود اپنی ترقی کے ذریعے مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زوردے کر کہا کہ حکومت دونوں طریقوں پر کام کر رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کے5 اضلاع کیلئے برفانی تودے کی وارننگ جاری

Next Post

پنجاب میں کشمیری طالب علم کی پُر اسرار موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
پنجاب میں کشمیری طالب علم کی پُر اسرار موت

پنجاب میں کشمیری طالب علم کی پُر اسرار موت

سیٹوں کی تقسیم پر عنقریب حتمی فیصلہ لیا جائے گا: وقار رسول وانی

سیٹوں کی تقسیم پر عنقریب حتمی فیصلہ لیا جائے گا: وقار رسول وانی

غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

جموں و کشمیر کو فوری طور پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے: غلام نبی آزاد

مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی

مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

رامبن سڑک حادثے میں دو افراد کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »