• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این سی نے کشمیر کی تینوں پارلیمانی سیٹوں پرانتخابات لڑنے کا لیا فیصلہ

این سی نے کشمیر کی تینوں پارلیمانی سیٹوں پرانتخابات لڑنے کا لیا فیصلہ

by امت ڈیسک
05/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نیشنل کانفرنس نے کہا کہ وہ کشمیر کی تین پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات لڑیں گے، جبکہ جموں کی دو سیٹوں اور لداخ کی ایک سیٹ پر کانگریس کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت انتخابات لڑنے پر گفتگو چل رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج پارلیمانی بوڈ کی جو میٹنگ سرینگر میں منعقد ہوئی اس میں یہی فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانفرنس کپواڑہ-بارہمولہ، سرینگر-پلوامہ اور اننت ناگ-راجوری پر پارٹی کے امیدوار نامزد کرے گی، جبکہ لداخ، ادھمپور اور جموں کی پارلیمانی سیٹوں پر کانگرس کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت انتخابات لڑئے جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ نے آج خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس دوران نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے لیڈران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز کرے۔

نیشنل کانفرنس کا یہ اجلاس چھ گھنٹوں تک جاری رہا جس میں پارٹی صدر فاروق عبداللہ کے علاوہ نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، رتن لعل گُپتا، اجے سدھوترہ، میاں الطاف، محمد شفیع اوڑی، عبدالرحیم راتھر، چودھری رمضان، آغا سعید روح اللہ، خالد نجیب سہروردی، سکینہ یتو، جاوید رانا، شمیمہ فردوس، سجاد کچلو، عبدالغنی ملک، شمی اوبرا نے شرکت کی۔

نیشنل کانفرنس نے اگرچہ اس اجلاس کے بعد میڈیا کو بیان جاری کیا جس میں امیدواروں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں، تاہم فاروق عبداللہ نے کارکنان کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عوامی رابطہ مہم میں سرعت لائے اور پارٹی کو مضبوط کرے۔

یہ اجلاس آج اسلئے منعقد کیا گیا کیونکہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ گزشتہ کل دہلی سے کشمیر واپس آئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ نے دہلی میں کانگرس قیادت کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت سیٹ شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے مابین انڈیا لائنس کے تحت جموں کی دو سیٹوں اور کشمیر کی دو سیٹوں پر متحدہ انتخابات لڑنے پر مفاہمت ہوئی ہے، لیکن نیشنل کانفرنس پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو اننت ناگ-راجوری نشست پر انڈیا الائنس کا امیدوار نامزد کرنے میں راضی نہیں ہے۔ کانگرس قیادت کی جانب سے محبوبہ مفتی کو اس سیٹ پر امیدوار نامزد کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کانگرس قیادت نیشنل کانفرنس کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ محبوبہ مفتی کو حمایت کرے اور انڈیا الائنس کو جموں کشمیر میں کامیاب بنائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مجھ پر بی ٹیم کا الزام لگانے والے خود بھاجپا کی اے ٹیم ہیں : آزاد

Next Post

سرینگر تیزاب حملہ کیس، عدالت نے بدھ تک فیصلہ کیا محفوظ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

سرینگر تیزاب حملہ کیس، عدالت نے بدھ تک فیصلہ کیا محفوظ

فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ درپیش، صارفین کے اکاؤنٹ بند ہوگئے

فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ درپیش، صارفین کے اکاؤنٹ بند ہوگئے

چھبیس سرکاری ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

چھبیس سرکاری ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میر واعظ کی عرضی پر آج ہائی کورٹ میں سماعت

چھانہ پورہ سرینگر میں آگ کی واردات ، رہائشی مکان کو نقصان

چھانہ پورہ سرینگر میں آگ کی واردات ، رہائشی مکان کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »