• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یہ شخص ’کچھ نہ کرنے‘ کا معاوضہ لیتا ہے!

یہ شخص ’کچھ نہ کرنے‘ کا معاوضہ لیتا ہے!

by امت ڈیسک
10/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ٹوکیو) جاپان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو ’کچھ نہ کرنے‘ کا باقاعدہ طور پر معاوضہ لیتا ہے اور یہی اس کی آمدنی کا ذریعہ بھی ہے۔ خبروں کے مطابق، ٹوکیو میں رہنے والے 38 سالہ شوجی ماریموتو اپنے بچپن ہی سے بہت کام چور ہیں جس کی وجہ سے اپنے جاننے والوں میں وہ ’کچھ نہ کرو‘ (do-nothing) کے نام سے مشہور ہیں۔ اپنی اسی عادت کی وجہ سے وہ اکثر بے روزگار رہتے ہیں۔ 2018 میں شوجی نے اپنی طویل بے روزگاری اور نکمے پن ہی کو ذریعہ معاش بنانے کا فیصلہ کیا اور جاپانی سوشل میڈیا پر ’کچھ نہ کرنے والا آدمی کرائے پر دستیاب ہے‘ کے عنوان سے اپنی خدمات کی تشہیر کرنا شروع کردی۔ حیرت انگیز طور پر، ان کی ’خدمات‘ حاصل کرنے کےلیے درجنوں افراد نے ان سے رابطہ کیا اور ’کچھ نہ کرنے‘ پر مناسب معاوضے کی پیشکش بھی کی۔ آج حالت یہ ہے وہ اپنے نکمے پن میں بہت مصروف رہتے ہیں جبکہ ان کے مستقل کلائنٹس کی بڑی تعداد کسی نہ کسی مقصد کےلیے ان کی خدمات لیتی رہتی ہے۔ مثلاً کسی موسیقار کو اپنی دھنیں سنانے کےلیے ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو اسٹوڈیو کے ایک کونے میں بیٹھا رہے اور یہ دھنیں سنتا رہے، تو وہ ماریموتو کو بلوا لیتا ہے۔ ان کے مستقل گاہکوں میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں جو انہیں کسی اچھے ریستوران میں بلاتی ہیں جہاں وہ دونوں خاموشی سے چائے یا کافی پیتے ہیں۔ ’’یہ سروس تو میں نے یونہی شروع کی تھی لیکن مجھے احساس ہوا کہ بعض لوگ اپنی زندگی میں اس قدر اکیلے ہوتے ہیں کہ وہ کچھ دیر کو اپنی تنہائی دور کرنے کےلیے خوشی خوشی معاوضہ دینے کو تیار ہوجاتے ہیں،‘‘ شوجی نے مقامی میڈیا کے نمائندے کو بتایا۔ ’’میرے بیشتر مستقل گاہک مجھے کسی جگہ بلاتے ہیں اور میں خاموشی سے ان کے پاس بیٹھ جاتا ہوں۔ مجھے کچھ نہیں کرنا ہوتا، صرف ان کے پاس بیٹھنا ہوتا ہے اور کبھی کبھار ان کے دل کی باتیں بھی سننی پڑتی ہیں۔ میں اپنے کسی بھی کلائنٹ کی شناخت ظاہر نہیں کرتا اور جب تک وہ اجازت نہ دے، تب تک اس کی باتیں کسی اور تک نہیں پہنچاتا،‘‘ شوجی نے اپنے کام کی نوعیت اور تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کھنہ بل اننت ناگ میں نوجوان کی لاش برآمد

Next Post

کوؤڈ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر، احتیاط نہ کی تو حکومت سخت اقدام کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے: مشیر فاروق خان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
Next Post
کوؤڈ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر، احتیاط نہ کی تو حکومت سخت اقدام کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے: مشیر فاروق خان

کوؤڈ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر، احتیاط نہ کی تو حکومت سخت اقدام کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے: مشیر فاروق خان

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد مسعود اور کمانڈر اسماعیل خان سے ملاقات

طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد مسعود اور کمانڈر اسماعیل خان سے ملاقات

سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز

سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز

کورونا معاملات میں اضافہ: سکمز فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ

کورونا معاملات میں اضافہ: سکمز فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »