• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نریندر مودی نے کشمیر کو جنت بنایا : منوج سنہا

نریندر مودی نے کشمیر کو جنت بنایا : منوج سنہا

by امت ڈیسک
07/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں اپنے خطاب کے دوران جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ’’جموں و کشمیر میں دائمی امن و امان‘‘ قائم کرنے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سر باندھا۔ منوج سنہا نے کہا: ’’یہ خطہ کبھی علیحدگی پسندی اور عسکریت پسندی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے امن و قانون کی صورتحال غیر مستحکم تھی جسے مودی جی کی قیادت نے مستحکم اور پر امن بنا دیا۔‘‘ ایل جی سنہا نے وزیر اعظم کی قیادت میں حاصل کی گئی تبدیلیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: ’’وہ دن گئے، جب کشمیر کو علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور خونریزی کے لیے جانا جاتا تھا۔ یہ پی ایم مودی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ اب کشمیر امن کا گڑھ بن گیا ہے، جو صوفیوں اور ریشی منیوں کی سرزمین کے طور پر اس خطے کی میراث کی یاد دلاتا ہے۔‘‘

سنہا نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران رونما ہوئی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ’’سڑکوں پر کسی معصوم کی زندگی برباد نہیں ہوئی۔ کسی کی آنکھیں چھروں (پیلٹ گَن) سے نہیں چھینیں گئیں۔ سڑکوں پر احتجاج ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کلاک ٹاور (گھنٹہ گھر) لال چوک پر بلند ترنگے کی علامتی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے ’’خونریزی کے خاتمے اور امن کے قیام کی علامت‘‘ قرار دیا۔

بخشی اسٹیڈیم میں خطاب کے دوران ایل جی سنہا نے جم غفیر پر اطمینان کا اظہار کرنے کے علاوہ جگہ کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو اسٹیڈیم میں جگہ نہ ملنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ ایل جی سنہا نے کہا: ’’وادی کے لوگ جس طرح پی ایم مودی کے پروگرام میں شرکت کے لیے یہاں آئے ہیں، یہ اسٹیڈیم پوری طرح سے بھرا ہوا ہے۔ میں ان لوگوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جنہیں بیٹھنے کی جگہ نہیں مل رہی۔‘‘

کشمیریوں کی وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں حمایت اور محبت کا اعتراف کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ بخشی اسٹیڈیم کے علاوہ انڈور اسٹیڈیم اور ایس کے آئی سی سی میں بھی خاصی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور 10,000 لوگ بڑی اسکرین پر پی ایم مودی کو لائیو دیکھنے اور سننے کے لئے منتظر تھے۔ ’من کی بات‘ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ پی ایم مودی کے خصوصی رابطے کی تعریف کرتے ہوئے سنہا نے کشمیر کے ثقافتی خزانوں کے تئیں وزیر اعظم کی تعریف و ستائش کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے لوٹس اسٹیم (ندرو)، پشمینہ اور زعفران کا خصوصی طور تذکرہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر کے بازاروں کو یورپی طرز پر تبدیل کرنے کے وزیر اعظم کے نظرئے اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے حوالہ سے مودی کے ویژن کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے نائٹ لائف اور ملٹی پلیکس سینما گھروں کے نئے تصور پر بھی تبصرہ کیا۔ سنہا نے 2025 تک مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے خطے میں مثبت تبدیلیوں کا سہرا پی ایم مودی کے سر باندھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہم کشمیری لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئے : وزیر اعظم مودی

Next Post

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن کی فضا قائم:وزیر اعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
Next Post
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن کی فضا قائم:وزیر اعظم

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن کی فضا قائم:وزیر اعظم

مودی دورہ کشمیر: ریلی میں کشمیر کے کامیاب کاروباریوں سے کی وزیر اعظم نے بات چیت

مودی دورہ کشمیر: ریلی میں کشمیر کے کامیاب کاروباریوں سے کی وزیر اعظم نے بات چیت

وزیر اعظم نے زرعی معیشت کے 5 ہزار کروڑ روپیوں کے اقدامات کے علاوہ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے زرعی معیشت کے 5 ہزار کروڑ روپیوں کے اقدامات کے علاوہ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

شہد کی مکھیاں پالنے والے کشمیری کاروباری نے وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لی

شہد کی مکھیاں پالنے والے کشمیری کاروباری نے وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لی

پاسپورٹ آفس سرینگر کی جانب سے 12 سے 14 مارچ کو خصوصی پاسپورٹ عدالت ہوگی

پاسپورٹ آفس سرینگر کی جانب سے 12 سے 14 مارچ کو خصوصی پاسپورٹ عدالت ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »