امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ان کا مشن کشمیریوں کے دل جیتنا تھا اور وہکوششوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بخشی سٹیڈیم، سرینگر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب بھی وہ کشمیر آئے ، ان کی ترجیح یہاں کے لوگوںکے دل و دماغ جیتنا تھی۔
مودی نے کہا، ” آج، آپ (ہجوم) کو دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ میں کشمیریوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ لیکن میں یہیں نہیں رکوں گا، میری کوششیں مزید دلوں تک جاری رہیں گی … انہوں نے کہا، "کشمیر زمین پر جنت ” پر اترنے کے بعد احساس کو بیان کرنا آسان نہیں ہے۔
مودی نے کہا، ” دھرتی کے سوارگ (زمین پر جنت ) پر اترنے کے احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ خوبصورت پہاڑ اور چمک چھو رہی ہے”۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر جواب ابھرا ہے وہ پورے ملک میں ہر ایک کا خواب تھا۔ صرف آپ ہی نہیں بلکہ تمام 285 بلاکس میں ایک لاکھ لوگ میری تقریر دیکھ رہے ہیں”۔
اُنہوں نے کہا، ” آج ڈاکٹر شیاما پر ساد مکھر جی کا خواب پورا ہوا ہے اور ان کی قربانی کا نتیجہ نکلا ہے۔ آج میں دیکھ سکتا ہوں کہ میں تمام چیلنجوں پر قابو پاسکتا ہوں۔