• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر جموں شاہراہ پر تین مشتبہ افراد گاڑی سمیت غائب، بڑے پیمانے پر تلاش شروع

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر بند

by امت ڈیسک
12/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک) : وادی کشمیر کو زمینی راستے سے جموں سمیت ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر روک دی گئی۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ضلع رام بن میں ڈلواس کے مقام پر سڑک کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے مٹی کو ہٹایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل سرینگر سے جموں کی طرف رواں دواں ہے تاہم ڈلواس پر سڑک کی سطح خراب ہونے اور سنگل لین کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل سست ہے۔ یاد رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر عام طور پر صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں ہی سڑک کھسکنے یا مٹی کے تودے گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوجاتی ہے۔ اور شاہراہ کے دونوں طرف درماندہ گاڑیوں کی لمبی قطار لگ جاتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران سرینگر جموں شاہراہ ضلع رام بن میں تودے گرآنے، زمین کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند تھی۔ شاہراہ زیادہ دیر تک بند رہنے سے وادی کشمیر میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔

ادھر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ کے علاوہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی برفباری کے سبب ٹریفک مسلسل بند ہے۔ حکام کی جانب سے برف صاف کرنے کا عمل شروع جاری ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کی سرینگر وارد

Next Post

ادھمپور سڑک حادثہ میں ڈوڈہ کے تین افراد ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

ادھمپور سڑک حادثہ میں ڈوڈہ کے تین افراد ہلاک

جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کا بگل بج گیا! کون سے الائینس بنیں گے اور کون سے ٹوٹیں گے۔۔۔

سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کمیشن سے اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا

کشتواڑ میں پراسرار دھماکے میں ایک ہلاک، دوسرا زخمی

سانبہ میں مورٹر شیل دھماکہ، مقامی شہری زخمی

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار

یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

ریل کنیکٹیوٹی میں انقلاب لانے کیلئے منوج سنہا کا وزیر اعظم کا شکریہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »