• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

ریل کنیکٹیوٹی میں انقلاب لانے کیلئے منوج سنہا کا وزیر اعظم کا شکریہ

by امت ڈیسک
12/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یونین ٹریٹری میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیوٹی میں انقلاب لانے اور ریلوے کے متعدد پروجیکٹوں کو جموں وکشمیر کے عوام کے نام وقف کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

بتادیں کہ وزیر اعظم نے منگل کے روز 85 ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کئے اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندرا اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے اننت ناگ، اونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرا، سری نگر، پٹن، کاکا پورہ، بجبہاڑہ، کٹھوعہ، پامپور،پنز گام، سدورہ اور ماز ہامہ ریلوے اسٹیشنوں پر ‘ایک اسٹیشن، ایک پروڈکٹ’ (او ایس او پی) اسٹال بھی قوم کے نام وقف کئے۔انہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ ریل کوچ ریسٹورنٹ کو بھی وقف کیا۔

منوج سنہا نے اس سلسلے میں ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج کا دن ملک کی ریلوے کنیکٹیوٹی اور انفراسٹرکچر کے لئے ایک اہم دن ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے 85 ہزار کروڑ رپیوں سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا جن سے مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں کی اقتصادی رفتار طے پائے گی’۔

انہوں نے کہا: ‘میں جموں وکشمیر میں ریل کنیکٹیوٹی اور انفراسٹرکچرمیں انقلاب لانے کے لئے وزیر اعظم کا مشکور ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندار کے افتتاح سے مسافروں کے لئے سستی قیمتوں پر معیاری ادویات اور بہت سے لوگوں کے لئے روزی روٹی کے موقع یقینی بن جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر او ایس او پی اسٹال قائم ہونے سے کاریگروں کو اضافی آمدنی کے مواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا: ‘او ایس او پی سے ان علاقوں کے شاندار ورثے کو مزید فروغ ملے گا اور اس سے ‘ووکل فار لوکل’ اور ‘ایک ضلع ایک پروڈکٹ’ مہم کو بھی دوام ملے گا’۔

ان کا کہنا ہے کہ ان سٹالوں سے مسافروں کو مستند مقامی اشیا کا تجربہ اور ان کو خریدنے کا موقع فراہم ہوگا۔

منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نے سانبہ میں گتی سکتی ٹرمینل اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے اسٹیشن پر ریک کوچ ریسٹورنٹ بھی قوم کو وقف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گتی شکتی ٹرمینل نقل و حمل کے نیٹ ورک کو تقویت دینے اور پورے خطے میں ساز و سامان کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار

Next Post

سی اے اے کا اطلاق بی جے پی کا مسلمانوں کو رمضان تحفہ: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
اگر نیشنل کانفرنس کمزور نہ ہوتی تو 5اگست ممکن نہ تھا:عمر عبداللہ

سی اے اے کا اطلاق بی جے پی کا مسلمانوں کو رمضان تحفہ: عمر عبداللہ

ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ انتظامی سیکرٹری محکمہ سیاحت جموں وکشمیر تعینات

ڈاکٹر سید عابد رشید کو ڈائریکٹر سکمز کا اضافی چارج دیا گیا

وادی کشمیر کے زائرین کا پہلا قافلہ دو سال بعد عمرہ کیلئے روانہ

منتخب حج عازمین اپنے واجبات جمع کریں:حج کمیٹی

سرینگر میں ہولناک آتشزدگی سے 4 مکانات تباہ

سرینگر میں ہولناک آتشزدگی سے 4 مکانات تباہ

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

ٹنل کے آر پار اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »