امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سری نگر کے لال چوک علاقے میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کے واقعے میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ آج صبح 5 منزلہ تجارتی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک دکان سے آگ بھڑک اٹھی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں دکانوں کو نقصان پہنچا جب کہ بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پالیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔










