• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ون نیشن ون الیکشن سے متعلق کمیٹی نے صدر جمہوریہ کو رپورٹ پیش کر دی

ون نیشن ون الیکشن سے متعلق کمیٹی نے صدر جمہوریہ کو رپورٹ پیش کر دی

by امت ڈیسک
14/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت میں بیک وقت انتخابات (ون نیشن ون الیکشن) سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور اپنی رپورٹ پیش کی۔ یہ رپورٹ 18,626 صفحات پر مشتمل ہے، اور 2 ستمبر 2023 کو اس کی تشکیل کے بعد سے، اسٹیک ہولڈرز، ماہرین اور 191 دنوں کے تحقیقی کام کے ساتھ وسیع مشاورت کا نتیجہ ہے۔

حکومت کے ذریعہ 2 ستمبر کو قائم کردہ کووند پینل نے 23 ستمبر کو اپنی پہلی میٹنگ کے ساتھ ہی اپنے سفر کا آغاز کردیا تھا۔ اس اجلاس کے دوران، اس نے تسلیم شدہ قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں، ریاستی حکومت سے وابستہ جماعتوں کے ساتھ ان لوگوں کو پارلیمانی نمائندگی، معاملے پر ان کی رائے طلب کرتے ہوئے دعوت نامے دینے کا فیصلہ کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر قانون ارجن رام میگھوال پر مشتمل اس اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے معاملے سے متعلق اس کی بصیرت اور نقطہ نظر کو حاصل کرنے کے لیے لا کمیشن آف انڈیا کو اس مہم کا حصہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

سابق صدر جمہوریہ کووند کی قیادت میں منعقدہ کمیٹی کا اہم مشن لوک سبھا، اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کو ملک کے بہترین مفاد میں ہم آہنگ کرنے کے راستے تلاش کرنا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے 2014 اور 2019 دونوں میں اس عزم کو اپنی پارٹی کے منشور میں شامل کرتے ہوئے، ‘ون نیشن، ون الیکشن’ کی مسلسل وکالت کی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے ریاستوں پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کے وفاقی نظام کے خلاف ہے۔راہل گاندھی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب حکومت نے سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی اور ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے امکان تلاش کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کرنے کو کہا۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری پہلے ہی اس کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر چکے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لال چوک میں آگ کی واردات میں 3 دکانیں خاکستر

Next Post

بارہمولہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 17 افراد زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 17 افراد زخمی

بارہمولہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 17 افراد زخمی

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

کپواڑہ :انشورنس حاصل کرنے کےلیے کمپلیکس کو آگ لگانے والے دو ہوٹل مالکان گرفتار

بمنہ میں پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث تین افراد گرفتار : پولیس سربراہ

جموں وکشمیر میں منشیات کا کاروبار، بہت بڑے چیلنج: ڈی جی پی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کشتواڑ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی، بیٹا جاں بحق، دوسرا زخمی

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

بی جے پی کی اے، بی، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »