امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 14 مارچ شمالی کشمیر کے بارہمولہ گاؤں میں جمعرات کو آوارہ کتوں کے حملے میں تین خواتین، دو بچے اور بارہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔ نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب نارواو بارہمولہ کے ہیوان، فتح گڑھ اور شیری علاقے میں چند گھنٹوں کے اندر ایک آوارہ کتے نے سترہ افراد اور کئی جانوروں کو کاٹ لیا۔
زخمیوں کو پی ایچ سی شیری لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اینٹی ریبیز ویکسین لگائی۔
تین شدید زخمی افراد کو پھر جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا گیا۔ پی ایچ سی شیری کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اظہر مجید نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو تصدیق کی کہ تمام زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، تین شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف پانچ دن پہلے آوارہ کتوں کے ایک ٹولے نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کم از کم بارہ افراد پر حملہ کیا تھا۔ (کشمیر اسکرول)