• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

اب افسپا کے نام پر کشمیریوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے: عمر عبدللہ

by امت ڈیسک
27/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے بھی ’’افسپا‘‘ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’لداخ کے لوگوں کو چھٹے شیڈول کا جھانسہ دیکر گمراہ کیا گیا، بعینہ اب جموں کشمیر کے باشندوں کو الیکشن کے موقع پر افسپا ہٹائے جانے کا جھوٹا وعدہ کرکے دھوکہ دیا جا رہا۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عمر نے کہا: ’’ہم 2011 سے ہی اس دن کا انتظار کر رہے ہیں۔ جبکہ این سی نے اس حوالے سے کافی کوشیش بھی کی کہ آرمڈ فورسز ایکٹ کو یہاں سے ہٹایا جائے، لیکن مجھے خدشہ ہے کہ جس طرح لداخ کے لوگوں کو چھٹا شیڈول دینے کا جھانسہ دے کر گمراہ کیا گیا۔ ان کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے گئے ان کو دھوکہ دیا گیا، اسی طرز پر بی جے پی انتخابات کے موقع پر اب افسپا کے نام پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھی دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

بڈگام میں انتخابی ریلی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر بی جے پی دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں وکشمیر سے علیحدگی اور عسکریت پسندی کے دور کو ختم کیا گیا اور اب یہاں بالکل امن امان اور نارملیسی ہے جبکہ یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے، اس طرح امن کی فضا جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ دیکھی جا رہی ہے تو انتخابات سے قبل افسپا جموں وکشمیر سے منسوخ کرنے کی بات بی جے پی نے کیوں نہیں ہے؟ ایسے میں اب انتخابات میں افسپا کو ایک ٹول (ہتھیار) کے طور پر بی جے پی استعمال کرنے کو شش کر کے یہاں کے لوگوں کو بہلانا چاہتی ہے۔‘‘

پی ڈی پی کا رد عمل
ادھر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر سے افسپا کو ہٹانا ہماری پارٹی کے منشور کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔اور پارٹی اس بات کی وکالت کرتی آئی ہے کہ یہاں سے فوج کو واپس بلایا جانا چاہیے تاکہ لوگوں کو راحت دی جا سکے۔ قبل ازیں، پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے بھی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ’’جملہ‘‘ قرار دیا تھا۔

پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ مرکزی وزرات داخلہ جموں وکشمیر سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ(افسپا) AFSPAکو ہٹانے سے متعلق عملی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے کہ بیان بازی یا جملہ بازی ہونی چائیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں یہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بی جے پی کی قیادت نے اب تک جو بھی وعدے کئے وہ حقیقت سے کوسوں دور ہوتے تھےم ایسے میں توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ اس (افسپا کو ہٹانے کے) وعدے پر قائم رہ کر یہاں کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت کے ایجنڈا الائنس میں بھی افسپا کو ہٹانا اور فوج کو بیرکوں میں واپس بھیجنا ایک اہم نقطہ رہا جس پر بی جے پی نے اتفاق بھی کیا تھا۔ سہیل بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں میں جو اس وقت خاموشی پائی جاتی ہے، دھونس دباؤ کی بنیاد پر بی جے پی اسے نارملیسی کے نام پر ’فروخت‘ کرنا چاہتی ہے اور عین اس وقت جب کہ ملک میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ بخاری نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر کشمیر میں واقعی امن و امان قائم ہوا ہے تو لوگوں کو بات کیوں نہیں کرنے دی جاتی ہے۔ نہ صرف سرکاری ملازمین بلکہ ان کے رشتہ دار بھی بات کرنے سے ڈر اور خوف محسوس کر رہے ہیں۔کیا یہی امن اور نارملسی ہے؟

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر سے افسپا یعنی آرمڈ فوسز اسپیشل پاورز ایکٹ AFSPA کی منسوخی پر غور کرے گی۔ وہیں مرکز نے یوٹی سے فوج کو واپس بلانے اور امن وامان کو برقرار رکھنے کا کام پوری طرح جموں وکشمیر پولیس کو سونپنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

"افسپا” کو ہٹانا صرف جملہ بازی تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے:محبوبہ مفتی

Next Post

بانڈی پورہ۔گریز سڑک پر38 دنوں بعد ٹریفک بحال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بانڈی پورہ۔گریز سڑک پر38 دنوں بعد ٹریفک بحال

بانڈی پورہ۔گریز سڑک پر38 دنوں بعد ٹریفک بحال

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

پلوامہ میں سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ: پولیس

بھاجپا جموں وکشمیر میں نافذ افسپا کو ہٹائے گی:الطاف ٹھاکر

بھاجپا جموں وکشمیر میں نافذ افسپا کو ہٹائے گی:الطاف ٹھاکر

28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

دہلی ہائی کورٹ سے اروند کیجریوال کو ضمانت نہیں ملی

غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سرکاری شکنجہ مزید سخت

دو برسوں میں 'ملک مخالف سرگرمیوں' کے الزام میں 57 سرکاری ملازمین برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »