امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ؛ مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں رواں مہینے کی سات تاریخ کو شدید برف باری کی وجہ سے گریز بانڈی پورہ سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی تھی، تاہم آج 38 دنوں کے بعد 84 کیلو میٹر لمبی سڑک کو ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بحال کیا گیا۔
ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ایک سرکاری حکم نامے میں 56 آر سی سی بیکن کے ذریعہ گریز-بانڈی پورہ سڑک پر برف صاف کرنے کی تکمیل کی تصدیق کی ہے کہ بدھ سے گریز روڈ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل دونوں خطوں کو ملانے والے رازدان پاس پر شدید برف باری کے باعث سڑک پر تقریبآ تین ماہ تک بند رہتی تھی۔ تاہم اس سال حکام نے محض 38 دنوں کے اندر ہی سڑک کو دوبارہ کھول کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔انتظامیہ کی اس پہل سے لوگوں میں بھی خوشی پائی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ 38 روز کے بعد گریز بانڈی پورہ سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے کھول دیا گیا ہے۔ درماندہ گاڑیوں کو گریز سے بانڈی پورہ جانے کی اجازت دی گئی۔
وادی گریز کے مقامی باشندوں نے گریز -بانڈی پورہ روڈ پر برف صاف کرنے کا کام جلد مکمل کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے راہگیروں اور ڈرائیوروں کو راحت ملے۔