• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت‘ مہنگائی مزید گھٹائے گی:نرملا سیتارمن

میرے پاس لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے درکار فنڈز نہیں ہیں: نرملا سیتارمن

by امت ڈیسک
28/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گی اور اس سے پارٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے درکار فنڈز نہیں ہیں، اس کے علاوہ جیتنے کے لیے بہت سے دوسرے عوامل بھی سازگار نہیں ہیں۔

میڈیا آؤٹ لیٹ ’ٹائمز ناؤ‘ کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام میں سیتارمن نےکہا ہے کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے انہیں آندھرا پردیش یا تمل ناڈو سے انتخاب لڑنے کا اختیار دیا۔ "ایک ہفتہ یا دس دن تک سوچنے کے بعد میں صرف یہ کہنے کے لیے واپس آئی کہ شاید نہیں، میرے پاس الیکشن لڑنے کے لیے اتنے پیسے نہیں ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں بہت شکر گزار ہوں کہ پارٹی نے میری دلیل کو قبول کیا… اس لیے میں انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہوں”۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ملک کے وزیر خزانہ کے پاس بھی لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لیے اتنے فنڈز کیوں نہیں ہیں، تو انھوں نے کہا کہ ہندوستان کا کنسولیڈیٹڈ فنڈ ان کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میری تنخواہ، میری کمائی، میری بچت میری ہے نہ کہ ہندوستان کا کنسولیڈیٹیڈ فنڈ”۔

حکمراں بی جے پی نے 19 اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں راجیہ سبھا کے کئی موجودہ ارکان کو میدان میں اتارا ہے۔ ان میں پیوش گوئل، بھوپیندر یادو، راجیو چندر شیکھر، منسکھ منڈاویہ، اور جیوترادتیہ سندھیا شامل ہیں۔ سیتا رمن کرناٹک سے راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔ سیتا رمن نے کہا کہ وہ مختلف امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ "میں میڈیا کے بہت سے پروگراموں میں بھی شرکت کروں گی۔ اور کل کی طرح امیدواروں کے ساتھ جا کر میں راجیو چندر شیکھر کی مہم کے لیے جاؤں گی اور ہاں، میں انتخابی مہم میں ہوں گی”۔

واضح رہے کہ سیتا رمن حکمراں بی جے پی کے سینئر لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ نرملا سیتا رمن اس وقت راجیہ سبھا کی رکن ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کی اہم رکن ہیں۔ وزارت خزانہ کے علاوہ ان کے پاس کارپوریٹ امور کی وزارت کا چارج بھی ہے۔(پی ٹی آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادھم پور کٹھوعہ سیٹ کے لیے آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا

Next Post

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی آج سے شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی آج سے شروع

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی آج سے شروع

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں ہلکی بارشیں، 31 مارچ تک موسم ابر آلود

15 ویں چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

15 ویں چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

جموں و کشمیر میں تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر شکست کے بعد بی جے پی افسپا کو بھول جائے گی: عمر عبداللہ

چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

میرواعظ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا: انجمن اوقاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »