• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرواعظ نے حضرت علی کے یوم شہادت پر دستگیر صاحب میں خطاب

میرواعظ نے حضرت علی کے یوم شہادت پر دستگیر صاحب میں خطاب

by امت ڈیسک
02/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے خلیفہ چہارم حضرت علی کے یوم شہادت پر اسلام اور پیغمبر اسلام کیلئے ان کی لازوال قربانیوں، حکمت ، انصاف پروری، بہادری اور ان کے روحانی کمالات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیئدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم کعبہ میں ولادت اور آغوش پیغمبرﷺ میں پرورش پانے والے حضرت علی ؓ اسلام قبول کرنے والوں میں سب سے پہلے فرد تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام اور انسانیت کیلئے وقف کی تھی۔
آستانہ عالیہ دستگیر صاحب سرائے بالا لالچوک میں نماز ظہر سے قبل حضرت علی ؑ کی یوم شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مجلس وعظ و تبلیغ سے خطاب کرتے ہوئے جناب میرواعظ نے کہا کہ حضرت علی ؓ کی گہری حکمت اور اخلاقیات، نظم و نسق اور انسانی فطرت کے بارے میں ان کے بصیرت افروز خطبات پر مشتمل ان کی تصنیف کردہ کتاب نہج البلاغہ حضرت علی ؓ کی علمی استعداد اور ان کی مختلف علوم پر گہری دسترس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
جناب میرواعظ نے کشمیر کی روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو مکدر کرنے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مساجد، درسگاہیں ، خانقاہیں اور امام باڑے مسلکی منافرت کے بجائے ، مسلکی اتحاد کے تبلیغ کیلئے بروئے کار لائے جانے چاہئے اور یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے مساجد اور ہمارے منبر و محراب سے اللہ سے تعلق پیدا کرنے پر زور دینے اور اتحاد و اتفاق کی مشعل کو فروزاں رکھنے کے بجائے مسلکی منافرت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم ایک امت ہے ہمارا اللہ ایک ہے۔ ہمارا نبی ایک ہے، ہماری کتاب ایک ہے تو پھر مسلکی منافرت کی گنجائش کہاں سے پیدا ہوتی ہے اور جو ائمہ حضرات یا کوئی بھی اگر منبرو محراب سے منافرت کی فضا کو ہوا دے رہا ہے تو اس کے خلاف احتجاج کرنا ہماری دینی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اولیائے کرام نے ہمیشہ توحید کی تعلیم دی ہے اور ان کی تعلیمات توحید و سنت سے عبارت رہی ہےں چاہے وہ حضرت میر سید علی ہمدانیؒ ہو یا حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ سب نے اس امت کو ایک تسبیح کے مانند متحد رہنے کی تلقین کی ہے اور جو لوگ آج اپنے اپنے مسلک کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں وہ سب اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منافی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اردوغان کو ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا

Next Post

جی ایم سی کٹھوعہ میں فائرنگ کے واقعے میں’گینگسٹر’ ہلاک، پولیس افسر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
جی ایم سی کٹھوعہ میں فائرنگ کے واقعے میں’گینگسٹر’ ہلاک، پولیس افسر زخمی

جی ایم سی کٹھوعہ میں فائرنگ کے واقعے میں'گینگسٹر' ہلاک، پولیس افسر زخمی

جوبائیڈن نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کا تلفظ بھول گئے

بائیڈن کی افطار پارٹی، امریکی مسلم رہنماؤں نے صدر کی دعوت ٹھکرائی

تائیوان میں شدید زلزلہ، متعدد افراد ہلاک

تائیوان میں شدید زلزلہ، متعدد افراد ہلاک

کٹھوعہ شوٹ آوٹ: پولیس افسر، گینگسٹر ہلاک، ایس پی او زخمی

کٹھوعہ شوٹ آوٹ: پولیس افسر، گینگسٹر ہلاک، ایس پی او زخمی

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

گاندربل میں بیکن مزدور کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »