• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بارہمولہ میں چوری کے دو معاملے حل، ملزم گرفتار

بارہمولہ میں چوری کے دو معاملے حل، ملزم گرفتار

by امت ڈیسک
08/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک مسجد شریف اور سٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک برانچ میں ہوئی چوری کے معاملوں کو حل کرکے مال مسروقہ کو بر آمد کیا ہے اور ان وارداتوں میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن پٹن کو 4 اپریل کو مسجد بیت الہدیٰ پٹن کے صدر عبدالمجید سادا کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ کچھ چوروں نے مسجد کے عطیہ بکس اور اس کے نزدیک ہی زیارت کے عطیہ بکس کو لوٹا ہے اور اس کے علاوہ چوروں نے مسجد شریف سے ایک جاکیٹ اور موبائل فونوں کو بھی اڑالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے دن پولیس اسٹیشن پٹن کو ایک اور اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ چوروں نے پٹن مارکیٹ میں واقع سٹیٹ بینک آف انڈیا کے برانچ میں گھس کر ایک سیمسنگ ٹیب کو اڑا لیا ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدموں کی تحقیقات کے دوران یہ سابت سامنے آئی کہ ان دونوں وارداتوں کے پیچھے ایک ہی ملزم کا ہاتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بارہمولہ پولیس کی سخت کاوشوں کے نتیجے میں ملزم کو ٹی آر سی سری نگر سے گرفتار کیا گیا۔
بیان میں ملزم کی شناخت نثار احمد نجار ولد عبد الرشید نجار ساکن نجار محلہ پٹن کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور اس جگہ کی نشاندہی کی جہاں اس نے چورہ شدہ مال کو چھپا رکھا تھا جس کو بعد میں بر آمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ کے آٹھ مفرور افراد اشتہاری مجرم قرار : پولیس

Next Post

کشمیر میں 10 سے 15 اپریل تک موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری

کشمیر میں 10 سے 15 اپریل تک موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی

جموں میں ایس او جی خواتین تعینات

جموں میں ایس او جی خواتین تعینات

بی جے پی، جے کے پی سی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ

بی جے پی، جے کے پی سی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ

محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی سب سے بڑا ہدف بن گئی: محبوبہ مفتی

بارہمولہ میں تین شرپسند پی ایس اے ک تحت گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں تین شرپسند پی ایس اے ک تحت گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »