• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری

فائل فوٹو

کشمیر میں 10 سے 15 اپریل تک موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی

by امت ڈیسک
08/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے 10 اپریل کی رات سے 15 اپریل تک موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے اور کچھ نشیبی علاقوں میں عارضی پانی جمع ہونے کا امکان ہے۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 10 اہریل سے 15 اپریل تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 10 اپریل کی شام سے موسم جزوی سے کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 11 اور 12 اپریل کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں یا برف باری متوقع ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 13 سے 15 اپریل تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔
محکمے کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وادی میں 14 اور 15 اپریل کو کچھ پہاڑی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے اور کچھ نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہوسکتا ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق کہیں کہیں مٹی کے تودے یا چٹانیں بھی کھسک سکتی ہیں۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 اہریل سے 15 اپریل تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں چوری کے دو معاملے حل، ملزم گرفتار

Next Post

جموں میں ایس او جی خواتین تعینات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
Next Post
جموں میں ایس او جی خواتین تعینات

جموں میں ایس او جی خواتین تعینات

بی جے پی، جے کے پی سی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ

بی جے پی، جے کے پی سی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ

محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی سب سے بڑا ہدف بن گئی: محبوبہ مفتی

بارہمولہ میں تین شرپسند پی ایس اے ک تحت گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں تین شرپسند پی ایس اے ک تحت گرفتار: پولیس

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

کشمیر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »