• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

by امت ڈیسک
14/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری، جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ کے بالائی علاقوں، سونہ مرگ، گریز، بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ قاضی گنڈ میں اس دوران 15.2 ملی میٹر، پہلگام میں 32.4 ملی میٹر، کپواڑہ میں 11.6 ملی میٹر اور گلمرگ میں 8.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 14 اور 15 اپریل کو میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارشیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 16 اور 17 اپریل کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں 18 اور 19 اپریل کو بھی کئی مقامات پر بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 20 سے 24 اپریل تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے 16 اپریل تک اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں آپریشنز معطل رکھنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں 14 اور 15 کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے اور اس دوراب بعض مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کا سنکلپ پتر ’مودی کی گارنٹی 2024‘ جاری کیا

Next Post

اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ : عالمی برادری کا ردعمل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ : عالمی برادری کا ردعمل

اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ : عالمی برادری کا ردعمل

اونتی پورہ سڑک حادثہ میں خاتون کی موت، سات دیگر زخمی

اونتی پورہ سڑک حادثہ میں خاتون کی موت، سات دیگر زخمی

گریز میں برفانی تودہ گر آیا،کوئی جانی نقصان نہیں

کشمیر کے دو اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری

راجوری میں 1.4 کلو گرام ہیرؤن برآمد :پولیس

راجوری میں 1.4 کلو گرام ہیرؤن برآمد :پولیس

گاندربل سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت

گاندربل سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »