• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر کی  صنعتی پالیسیاں اور امن و امان سرمایہ کاری کےسازگار  ہیں:امیت شاہ

فاروق عبداللہ کے دور میں فرضی انکاؤنٹر رپورٹ ہوتے تھے: امیت شاہ

by امت ڈیسک
16/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: ’’کشمیر میں کمل کا پھول کھلتے ہوئے دیکھنے کی کوئی جلدی نہیں، بلکہ کشمیری عوام کے دل جیتنے پر توجہ مرکوز ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو جموں میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیت شاہ نے جموں کشمیر کی سابق حکومتوں پر یہاں فرضی انکاؤنٹر کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ کے دور حکومت میں فرضی انکاؤنٹر پیش آتے، تاہم اب فرضی تصادم قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’کانگریس، این سی اور پی ڈی پی نے یہاں فرضی انکاؤنٹر کرائے، اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوقیں تھمائیں۔‘‘

جموں کے پالورا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کو وادی میں کمل کھلتے ہوئے دیکھنے کی کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ پارٹی ’’دل جیتنے کے عمل میں ہے۔ ہم کشمیر کے ہر دل کو جیتنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ این سی، پی ڈی پی اور کانگریس جیسی جماعتیں عسکریت پسندی کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے ہاتھ میں بندوقیں تھمانے کی ذمہ دار ہیں۔ امیت شاہ نے خطاب کے دوران کہا: ’’میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سب سے زیادہ فرضی تصادم آرائیاں کس کے دور حکومت میں ہوئیں؟‘‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سپریم کورٹ آف انڈیا کی اعلان کردہ تاریخوں پر ہی منعقد ہوں گے اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ دفعہ 370کی تنسیخ پر مہر ثبت کرنے کے دوران سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں ستمبر 2024 تک اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جانے اور ریاستی درجہ بحال کرنے کی بھی ہدایت جاری کی تھی۔

امیت شاہ نے ریلی کے دوران کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گجروں اور بکروالوں کا حصہ کم کیے بغیر پہاڑیوں کو مناسب ریزرویشن دیں گے، جو انہوں نے پورا کر دیا۔ امیت شاہ نے کہا: ’’ہم نے سب کو مناسب ریزرویشن دی – گجر، بکروال، پہاڑی، والمیکی اور او بی سی کو ریزرویشن دی گئی جبکہ ہم نے خواتین کو بھی خصوصی ریزرویشن دی۔‘‘ الیکشن ریلی کے دوران امیت شاہ مودی دور حکومت میں جموں کشمیر خاص کر جموں میں انجام دئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بی جے پی کی ستائش کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں شدید بارشوں کے بعد موسم میں بہتری

Next Post

یو پی ایس سی نتائج: انمول راٹھور، جے کے اے ایس 2022 ٹاپر نے ساتواں رینک حاصل کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
یو پی ایس سی نتائج: انمول راٹھور، جے کے اے ایس 2022 ٹاپر نے ساتواں رینک حاصل کیا

یو پی ایس سی نتائج: انمول راٹھور، جے کے اے ایس 2022 ٹاپر نے ساتواں رینک حاصل کیا

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

کشمیر میں حالات اگر ٹھیک ہیں تو پکڑ دھکڑ کیوں؟ :محبوبہ مفتی

سرینگر میں کشتی الٹنے سے 4 ازجان، 3 زیر علاج

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ: پندرہ سال سے تشنہ تکمیل پل حادثے کی وجہ بنا :مقامی لوگ

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

کشتی الٹنے سے ہوئے انسانی جانوں کے زیاں پر میرواعظ کا اظہار غم

2022 ملک کے لیے بڑی کامیابیوں کا سال؛ ہندوستان نے دنیا میں ایک خاص مقام بنایا: مودی

ملک کی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرنے والے حکومت کے رڈار پر ہیں: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »