• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

میری سوچ اور سیاست آزاد ہے، میں اپنا راستہ خود بناتا ہوں، کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتا: آزاد

by امت ڈیسک
25/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی ) کی جانب سے میگا روڈ شو کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کی۔ ان کے ہمراہ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے، محمد امین بٹ و دیگر کئی رہنما سمیت ورکرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

قاضی گنڈ کے مختلف مقامات پر لوگوں نے غلام نبی آزاد کا والہانہ استقبال کیا، جب کہ انہوں نے روڈ شو کے دوران جگہ جگہ لوگوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران آزاد نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے ایک باصلاحیت اعلی تعلیم یافتہ شخص اور قانون دان ہیں، اعلی عدالتوں میں لوگوں کو انصاف دلانے اور ان کی آواز بلند کرنے میں وہ ماہر اور ایک تجربہ کار وکیل ہیں، اسی طرح وہ پارلیمنٹ میں عوام کی بہتر نمائندگی اور وکالت کرنے کے اہل ہیں، لہذا وہ انہیں ایک بار خدمت کرنے کا موقع دیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ وہ سچائی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جو کچھ کیا ہے وہ زمینی سطح پر نمایاں ہے۔ آزاد نے کہا کہ وہ باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں، اگر ایک وعدہ کیا تو میں سو کام کرتا ہوں اور باقی سیاست دانوں کا ریکارڈ رہا ہے کہ وہ سو وعدے کرتے ہیں اور کام ایک بھی نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہاں سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ ہے تو وہ بے روزگاری ہے، روزگار نہ ملنے کے سبب نوجوان منشیات کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں، اس لیے روزگار کے وسائل کو پیدا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا، کیونکہ روزگار ہی ایک ایسا وسیلہ ہے جو خوشحالی ترقی اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کا ضامن ہے۔

آزاد نے کہا کہ وہ آزادانہ سوچ رکھنے والے ایک آزاد سیاست دان ہیں، وہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں بلکہ کسی کی مخالفت میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی مخالفت کرنا انہیں اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ عمر عبد اللہ بی جے پی کے منسٹر رہے ہیں اور محبوبہ جی وزیر اعلیٰ رہی ہیں، میں ان دونوں کا احترام کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں بی جے پی کا کبھی بھی نہ منسٹر رہا ہوں، نہ رکن لہذا لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون بی جے پی کی اے، بی یا سی ٹیم ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘غلام نبی آزاد، آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا۔’

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر نشست سے وحید پرہ، اشرف میر نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے

Next Post

بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لیے دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بانڈی پورہ جھڑپ میں دو فوجی اہلکار زخمی

بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لیے دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں خاتون منشیات اسمگلر کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج

آغا روح اللہ نے سری نگر سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

آغا روح اللہ نے سری نگر سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں کل سے برف وباراں کی پیشگوئی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »