• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این سی ای آر ٹی نصاب میں خمینی کی توہین ناقابل برداشت: مجلس علمائے ہند

این سی ای آر ٹی نصاب میں خمینی کی توہین ناقابل برداشت: مجلس علمائے ہند

by امت ڈیسک
27/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لکھنؤ (اتر پردیش) : مکتب امامیہ کے عظیم رہنما آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی کے بارے میں NCERT کی چھٹی کلاس کی کتاب میں شائع ’’غلط اور اہانت آمیز‘‘ الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند نے پرنٹر، پبلشر اور مرتب کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علماء نے کہا ہے کہ ’’پرنٹر اور پبلشر نے اس سلسلے میں معذرتی بیان جاری کیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امام خمینی کے متعلق جو الفاظ شائع کئے گئے تھے ان کو ہٹا دیاگیاہے، تایہ یہ کافی نہیں ہے۔ انہیں چاہیے کہ اس کتاب کی تقسیم بندکرکے جہاں جہاں یہ کتاب پہونچی ہے، فوراً اس کی کاپیوں کو واپس طلب کیا جائے اور امام خمینیؒ کی شخصیت کو ان کے شایان شان نصاب میں شامل کیا جائے۔‘‘

مجلس علمائے ہند کے اراکین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ادارہ نے نصابی کتاب کو شائع کیا ہے اور جس نے اس کو مرتب کیا ہے – دونوں مجرم ہیں۔ انہیں چاہیے تھا کہ پہلے امام خمینی کی حیات اور انقلاب کی فکری بنیادوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے۔ امام خمینیؒ نے کبھی اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب کے خلاف کوئی بات نہیں کی اور نہ غیر مسلموں کے قتل یا اہانت کے متعلق کوئی بیان جاری کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’خمینی نے شاہ ایران اور استعماری طاقتوں کے ظلم اور آمرانہ نظام کے خلاف تحریک شروع کی تھی، جس میں علماء اور عوام ان کے ساتھ تھے اور بے شمار قربانیاں پیش کرکے انقلاب کو کامیاب بنایا۔‘‘ علماء نے کہا ہے کہ ’’ایران اور ہندوستان کے رشتے ہمیشہ دوستانہ اور خوشگوار رہے ہیں۔ امام خمینیؒ کے انتقال کے بعد ہندوستان میں سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امام خمینی کی شخصیت ہمہ گیر تھی۔ وہ فقط سیاسی رہنما نہیں تھے بلکہ مذہبی رہبر بھی تھے جن کے علم و فضل اور سیاسی نظریے کا اعتراف پوری دنیا کی شخصیات نے کیا ہے۔‘‘

علماء نے مزید کہا کہ ’’ایران میں آج بھی پارسیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد غیر مسلموں کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔‘‘ مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ ’’اس نصابی کتاب کے پبلشر اور پرنٹر کو چاہیے کہ وہ اس کتاب کی تقسیم کو فوراً بند کریں اور جو کتابیں بازار اور اسکولوں تک پہونچ چکی ہیں انہیں واپس طلب کیا جائے۔ نیز اس کی اصلاح کرکے دوبارہ کتاب کو بازار میں بھیجا جائے تاکہ طلباء امام خمینی کی شخصیت کے بارے میں گمراہی کا شکار نہ ہوں۔‘‘

مولانا نے امام خمینی کی شخصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ نے ہمیشہ مظلوموں، مستضعفین اور انسانیت کے لئے کام کیا۔ مولانا نے این سے ای آر ٹی میں خمینی کے متعلق شائع کلمات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس کتاب میں ان شخصیات کو ظالم اور آمر کہا گیا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف تھے۔ آخر دنیا کے بڑے ظالموں کو اس فہرست میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ جس میں نتن یاہو اور بائیڈن کو سب سے پہلے ہونا چاہیے۔ غزہ میں نتن یاہو نے بے گناہ اور معصوم بچوں، عورتوں اور جوانوں کا بے دریغ قتل عام کیا ہے اس کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔ اسرائیل جس کی مدد سے یہ نسل کشی کر رہا ہے اس کو بھی شامل کرناچاہیے جس میں امریکی صدر جوبائیڈن پیش پیش ہیں۔‘‘

مجلس علمائے ہند کے اراکین میں مولانا حسین مہدی حسینی ممبئی، مولانا محمد علی محسن تقوی دہلی، مولانا سید کلب جواد نقوی، مولانا تقی حیدر نقوی دہلی، مولانا عابد عباس مظفر نگری، مولانا رضا حسین رضوی، مولانا تسنیم مہدی زید پوری، مولانا تقی آغا حیدرآباد، مولانا نثار احمد زین پوری، مولانا صفدر حسین جونپوری، مولانا کرامت حسین جعفری کشمیر، مولانا غلام مہدی خان چنئی، مولانا اظہر علی عابدی علی پور، مولانا رضا حیدر زیدی، مولانا سرتاج حیدر زیدی، مولانا احمد رضا چنئی، مولانا امانت حسین بہار اور دیگر علماء شامل ہیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وائلو اننت ناگ میں خاتون ڈوب کر لقمہ اجل

Next Post

کشمیری قیدیوں کو کشمیر کی جیلوں میں بند رکھا جائے: وحید پرہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

کشمیری قیدیوں کو کشمیر کی جیلوں میں بند رکھا جائے: وحید پرہ

شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

ادھم پور میں فائرنگ، وی ڈی جی ممبر زخمی

یہ لڑائی حقیقی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کے لیے ہے: محبوبہ مفتی

یہ لڑائی حقیقی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کے لیے ہے: محبوبہ مفتی

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

اکھنور میں بہنوئی کے ہاتھوں بزرگ خاتون کا مبینہ طور پر قتل

پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »