امت نیوز ڈیسک //
ادھم پور، 28 اپریل: ادھم پور کے سنگ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ولیج ڈیفنس گارڈ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ وی ڈی جی ممبر کی شناخت محمد شریف کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر 48 سال لوئر پونر بسنت گڑھ کے رہنے والے ہے۔ جو کہ آج صبح ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی کے درمیان مختصر فائرنگ کے بعد شدید زخمی ہو گیا تھا، ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ (کشمیر اسکرول)










