امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ، 28 اپریل: اتوار کو ڈوڈہ ضلع کے کھیلانی-مرمت روڈ پر ہمبل علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکے کی ایک حادثے میں موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ نوجوان، جس کی شناخت انوج کمار کے نام سے ہوئی ہے، سائیکل پر سوار تھا اور اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے وہ ہمبل گاؤں کے قریب ایک ندی میں گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی کھیلانی پولیس چوکی کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو برآمد کر لیا۔(کے این او)