امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 اپریل :- وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں نالے میں نو مسافروں کو لے کر جا رہی ایک گاڑی نیچے گر گئی اور ان میں سے تین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ چھ لاپتہ ہیں۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک تویرا گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK13B-8950 تھا۔ سری نگر لیہہ ہائی وے پر گگنگیر سون مرگ کے مقام پر نالی سندھ میں لڑھک گیا۔
انہوں نے کہا کہ تین افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں گنڈ پی ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او گنڈ پولیس ٹیم کے ساتھ آرمی 34 آسام رائفلز، ٹریفک دیہی پولیس، سول انتظامیہ، مقامی ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف موقع پر موجود ہیں اور لاپتہ افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔(کشمیر اسکرول)