• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

پونچھ حملہ: محبوبہ مفتی نے بھاجپا کو بنایا تنقید کا نشانہ

by امت ڈیسک
06/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’جموں وکشمیر میں امن کے دعوؤں کے بیچ اب ان علاقوں اور خطوں میں عسکریت پسندی پنپ رہی ہے جہاں پُر آشوب دور میں بھی کبھی شدت پسندی نہیں دیکھی گئی۔‘‘

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں امن امان قائم ہونے کا ڈھونڈرہ اِس وقت ملک بھر میں پیٹ رہی ہے، لیکن پیر پنچال خطے میں حالیہ پیش آئے واقعے سے ان کے دعوؤں کی نفی ہو رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس خطے میں گزشتہ تین دہائیوں میں عسکریت پسندی کے واقعات کبھی رونما نہیں ہوئے ان علاقوں میں بھی ایسے واقعات اب رونما ہو رہے ہیں، جس سے اب عیاں ہو رہا ہے کہ بی جے پی کے دعوے زمینی حقائق کے بالکل برعکس ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے پونچھ ضلع میں آئیر فورس اہلکار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ایسے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں اس طرح کے انسانیت سوز واقعات رونما نہ ہوں۔‘‘ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں پی ڈی پی کی جانب سے منعقدہ ایک کنونشن کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔

قبل ازیں، کنونشن کے دوران شمالی کشمیر کے سوپور علاقے کے کئی نامور تاجروں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی اور اس عزم کو دہرایا کہ ’’نہ صرف ہم پارٹی کو مضبوط کرنے کی خاطر کام کریں گے بلکہ پارٹی سربراہ محبوبہ مفتی کو ہر حال میں اپنا بھر تعاون پیش کریں گے اس کے ہاتھ مضبوط کریں گے تاکہ محبوبہ مفتی لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کر کے جموں وکشمیر کے لوگوں کی ترجمانی کریں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آئی جی کا جنوبی کشمیر کے اضلاع کا دورہ، انتخابی تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Next Post

پاکستان انڈیا الائنس کے رہنماوں کے بیان سے ہوتا ہے خوش: یوگی آدتیہ ناتھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
پاکستان انڈیا الائنس کے رہنماوں کے بیان سے ہوتا ہے خوش: یوگی آدتیہ ناتھ

پاکستان انڈیا الائنس کے رہنماوں کے بیان سے ہوتا ہے خوش: یوگی آدتیہ ناتھ

جموں کشمیر کی  صنعتی پالیسیاں اور امن و امان سرمایہ کاری کےسازگار  ہیں:امیت شاہ

کانگریس اور ترنمول کانگریس دونوں نے دہشت گردی پر سمجھوتہ کیا:امت شاہ

بانڈی پورہ میں15 جے کے بنک بنک ملازمین کے کووِڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دو شاخیں بند

جموں وکشمیر بینک نے مالی سال 2023-24میں1767کروڑ روپیہ کا منافع کمایا :سی ای او بلدیو پرکاش

کولگام میں جھڑپ شروع

کولگام میں جھڑپ شروع

لوک سبھا چناو : کرگل میں این سی لیڈران باغی ہوگئے

لوک سبھا چناو : کرگل میں این سی لیڈران باغی ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »