• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھاجپاکو پونچھ میں آئی اے ایف کے قافلے پر حملے کا جواب دینا ہوگا: عمر عبداللہ

عوام کو معلوم ہے انہیں بدنام کرنے والے کون ہیں :عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
08/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور شمالی کشمیر بارہمولہ نشست سے پارٹی اُمیدوار عمر عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس بات سے اچھی طرح باخبر ہوگئے ہیں کہ کشمیر میں پچھلے دروازے سے کمل کا پھول کِھلانے کی کوششیں کون کررہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار کپواڑہ میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ ”موجودہ پارلیمانی الیکشن میں ایک چیز بہت اچھی ہوئی ہے، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ یہاں کون سے لوگ فرقہ پرستوں کی مدد کیلئے سیاسی میدان میں ہیں۔

عوام کو بھی معلوم پڑ گیا کہ بی جے پی کیساتھ ہاتھ ملا کراور اُن کی مدد سے الیکشن لڑنے والے کون ہیں اور عوام کو یہ بھی معلوم ہے کہ ملک میں مسلمانوں کیخلاف کہ نفرت پھیلانے والے کون ہیں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے اور مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے کون ہیں“۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس بات سے اچھی طرح باخبر ہوگئے ہیں کہ کشمیر میں پچھلے دروازے سے کمل کا پھول کِھلانے کی کوششیں کون کررہے ہیں، کیا ہم بھول جائیں کہ کس طرح سے مسلمانوں کو زیر عتاب رکھا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم بھول جائیں کہ کس طرح سے ہمارے ایک بچی کو کرناٹک میں بھاجپا حکومت کے تلے سکول میں حجاب پہننے پر بھوال مچایا گیا، کیا ہم بھول جائیں کہ کس طرح سے رمضان میں ایک مسلمانون نمازی کو کس طرح سے لاتیں ماری گئیں، کیا ہم بھول جائیں کہ کس طرح سے گجرات میں اُن مسلمانوں بچوں کو لہولہان کیا گیا جو سکول کے گراﺅنڈ میں تراویح ادا کررہے تھے؟

عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ ”کیا اے، بی، سی اور ڈی ٹیمیں جموں وکشمیر میں بھی ایسا ہی نظام چاہتے ہیں،جہاں نماز پڑھتے وقت ہمیں لاتیں پڑیں، تراویح پڑھتے وقت ہمیں مار پڑے، ہماری بچیوں کو حجاب پہننے کی وجہ سے کالج یا سکول سے باہر رکھا جائے، کیا اسی مقصد کی خاطر یہ لوگ بھاجپاکو کشمیر کے اندر لانے کی کوشش کررہے ہیں؟“

انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے عزائم ٹھیک نہیں ہیں، جو زمینیں شیخ محمد عبداللہ نے یہاں کے لوگوں کو بیک جنبش قلم بلا معاوضہ فراہم کرکے یہاں اقتصادی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کردیا آج ہماری اُنہی زمینوں کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔ جس جمہوریت کے قیام کیلئے مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے بیش بہا قربانیاں پیش کیں آج اُس جمہوریت کو پارہ پارہ کیا جارہاہے۔

این سی پارلیمانی امیدوار نے مزید کہا کہ آج یہاں ایسا نظام مسلط کیا گیا ہے جس میں عوام کی کہیں شنوائی نہیں، بس شاہی فرمان جاری ہوتے ہیں اور ان پر من و عن عمل کیا جارہاہے، پھر وہ سریحاً عوام مخالف ہی کیوں نہ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس نظام کو بدلنے کی طاقت عوام کے پاس ہے، آپ اپنی زمینوں کو بچا سکتے ہیں، آپ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچا سکتے ہیں، اُن روزگار کو بچا سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرسکیں، کیونکہ جو طاقت حکومت کے قلم میں ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ طاقت لوگوں کے ووٹ میں ہوتی ہے۔

عمر عبداللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیں تاکہ جموں وکشمیر کے یہ اپنی جماعت اُن ساری چیزوں کی واپسی کیلئے جدوجہد کرے جو یہاں کے عوام سے چھینی گئیں،کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ قربانی دینا کس چیز کو کہتے ہیں۔

ان کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ حالات کا مقابلہ کرنا کس چیز کو کہتے ہیں، ہم حالات کے ساتھ اپنا رُخ نہیں بدلتے ہیں، ہم نے کبھی بھی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی سیاست نہیں بدلی، ہم وہیں کے وہیں قائم رہے، حالانکہ حالات نے ہمیں مجبور کرنے کی کوشش کی لیکن ہم ڈٹے رہے اور آج بھی اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رفیع آباد بارہمولہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

Next Post

کولگام جھڑپ : تیسرے مارے گئے ملی ٹینٹ کی شناخت ہو گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
کولگام میں جھڑپ شروع

کولگام جھڑپ : تیسرے مارے گئے ملی ٹینٹ کی شناخت ہو گئی

جموں و کشمیر سے 320 عازمین کا پہلا دستہ حج کے لیے روانہ

جموں و کشمیر سے 320 عازمین کا پہلا دستہ حج کے لیے روانہ

پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر حملے کا معاملہ، تین عسکریت پسندوں کی تصاویر جاری کی گئیں

پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر حملے کا معاملہ، تین عسکریت پسندوں کی تصاویر جاری کی گئیں

دہلی سے 285 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا

دہلی سے 285 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سانگلدان میں کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »