امت نیوز ڈیسک//
بارہمولہ، 08 مئی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بادی ہل رفیع آباد علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن کیا۔ یہ آپریشن ہندوستانی فوج کے 32 آر آر، سی آر پی ایف، اور جموں و کشمیر پولیس نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا تھا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کی مکمل تلاشی لی، تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا۔
سرچ آپریشن کے شام تک جاری تھا۔