امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 مئی: شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کےکریری علاقے میں پیر کو دو بائیک سواروں کے درمیان تصادم میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ کیریوا کریری بارہمولہ کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کی شناخت بشارت احمد میر ولد ابو مجید میر ساکنہ میرپورہ سالوسہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سوار شدید زخمی بھی ہوئے جن کی شناخت مبشر زرگر ولد بشیر آہ زرگر کریری، شعیب احمد ریشی ولد غلام محمد، ساکنہ کوکوتھل اور فیصل فیاض ولد فیاض احمد خان ساکنہ سالوسہ جن کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول )









