امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 مئی: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سری نگر پارلیمانی حلقہ میں زیادہ ووٹ ڈالنے پر عوام اور تمام متعلقہ فریقوں کو مبارکباد دی۔ ایک ٹویٹ میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: "آج، لوگ بڑی تعداد میں سری نگر کے پارلیمانی حلقے میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آئے اور جمہوریت اور آئین پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا۔ میں پولنگ کے آزادانہ، منصفانہ، پرامن اور ہموار انعقاد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت کو سراہتا ہوں۔ جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار میں ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ میں ووٹروں کے جوش و خروش کی واقعی تعریف کرتا ہوں اور اگلے دو مرحلوں میں تاریخی ٹرن آؤٹ دیکھنے کی امید رکھتا ہوں۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بلا خوف و خطر ووٹ دیں اور ذمہ داری اور فخر کے ساتھ ووٹ دیں۔“
واضح رہے کہ سرینگر نشست پر 1996 کے بعد سب سے زیادہ 38 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔