• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370ختم کرکے بھاجپا نے وہ کرکے دکھایا جو کرنے کی کسی میں ہمت نہیں تھی

پی او کے ہندوستان کا حصہ ہے اور اسے واپس لیا جائے گا: امیت شاہ

by امت ڈیسک
15/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سیرم پور: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کو مضبوطی سے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) ہندوستان کا حصہ ہے اور اسے واپس لیا جائے گا۔

امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت۔مرکزی وزیر داخلہ کی کل آمد
آج ہگلی ضلع کے سیرم پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کبیر شنکر بوس کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا، "پی او کے ہندوستان کا حصہ ہے اور ہم اسے واپس لیں گے۔”

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں وادی کشمیر میں کوئی پتھراؤ کا واقعہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی ہڑتال ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اب جموں و کشمیر مکمل طور پر مربوط ہو گیا ہے اور لوگ موجودہ حالات میں بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے دہرایا، "اب پی او کے میں آزادی کے لیے ہڑتالیں اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ہم اسے واپس لیں گے۔” انہوں نے کانگریس کی قیادت والے انڈیا گروپ پر ملک کی صلاحیت کو کم کرنے پر تنقید کی۔ انہوں نے پاکستان کے پاس ایٹمی بم رکھنے کے حوالے سے کانگریس لیڈر منی شنکر ایر اور پیپلز کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کے بیانات کی بھی مذمت کی۔

مسٹر شاہ نے سیاسی جماعتوں پر اقربا پروری کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ”وہ اپنے رشتہ داروں کو وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور وزیر بنانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایم کے اسٹالن، مہاراشٹر میں شرد پوار اپنی بیٹی اور مغربی بنگال میں ممتا بنرجی اپنے بھتیجے کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔

سونیا گاندھی چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا راہل بابا وزیر اعظم بنے۔ اس کے برعکس نریندر مودی 140 کروڑ عوام کے لئے ‘سب کا وکاس، سب کا ساتھ’ کے وعدے کے ساتھ تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مسٹر گاندھی اور محترمہ بنرجی پر گزشتہ 22 جنوری کو رام للا کے ابھیشیک میں شرکت نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ووٹ بینک کھونے سے ڈرتے ہیں۔

شاہ نے الزام لگایا کہ محترمہ بنرجی دراندازوں اور روہنگیاوں کے ووٹ بینک پر منحصر ہیں اور اسی لیے وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کر رہی ہیں۔ جو کہ صرف مہاجرین کو شہریت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ماں ماٹی مانش‘ کے نعرے اب ’ملا مدرسہ مافیا‘ میں بدل چکے ہیں۔

انہوں نے ترنمول کانگریس حکومت پر علماء کو الاؤنس دینے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ہندوستانی آئین کے خلاف ہے۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ سندیشکھلی مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا اور تمام گھپلہ بازوں کو خبردار کیا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

بنرجی پر ووٹ بینک کے لیے سندیشکھلی میں اپنی پارٹی کے لوگوں کی حفاظت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی عدالت میں نہ جاتی تو شاہجہاں شیخ اور دیگر مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوپور میں منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Next Post

امیت شاہ کل شام سری نگر کا دورہ کریں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
امیت شاہ کا دورہ جموں وکشمیر: کیا بھاجپا نے الیکشن مہم شروع کر دی؟

امیت شاہ کل شام سری نگر کا دورہ کریں گے

بھاجپا نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

بھاجپا نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ایک اور کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور لیکن جیل سے رہائی مشکل

جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل

جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »