• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل

جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل

by امت ڈیسک
15/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں – پونچھ نیشنل ہائی وے (144A) پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بی آر او نے دعویٰ کیا کہ ’’شاہراہ پر 2.79 کلومیٹر طویل سنگل سرنگ کے دونوں اطراف سے کھدائی مکمل کر لی گئی ہے اور سرنگ کے دونوں سرے آپس میں مل گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے جموں پونچھ ہائی وے انتہائی اہم ہے اور 200 کلومیٹر طویل راستے کی تعمیر مکمل ہونے سے جموں سے پونچھ کا فاصلہ تقریباً 40 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔

بی آر او کے لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اگلے چند برسوں میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی امید ظاہر کی۔ پونچھ کو جموں کی اکھنور تحصیل سے جوڑنے والی اس شاہراہ پر چار سرنگیں ہیں۔ اس راستے کو گولڈن آرچ روڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ چار میں سے دو سرنگوں کے سرے ملا لئے گئے ہیں۔ اس سے قبل 28 جنوری کو 700 میٹر طویل نوشہرہ ٹنل پر کھدائی کا کام شروع کیا گیا تھا۔ 260 میٹر کنڈی اور 1.1 کلومیٹر لمبی بھمبر گلی ٹنل کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سری نواسن نے سنگل ٹنل کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا، ’’یہ ہم سب کے لیے ایک بہترین لمحہ ہے کیونکہ جموں – پونچھ لنک روڈ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اگلے چند برسوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔‘‘ پاکستان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے والے پڑوسی ملک کی ’ناپاک سرگرمیوں‘ کے پیش نظر یہ سڑک حکمت عملی کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایک اور کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور لیکن جیل سے رہائی مشکل

Next Post

کپوارہ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد:فوج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
کپوارہ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد:فوج

کپوارہ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد:فوج

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کپوارہ میں مشتبہ شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

ٹنگڈار میں دراندازی کی کوشش کو ناکام، دو درانداز مارے گئے

وادی میں موسم خشک، 18 اور 19 کو ابر آلود

وادی میں موسم خشک، 18 اور 19 کو ابر آلود

مودی سرکار میں صرف مین اسٹریم جماعتوں کو ہی بر داشت کیا جائے گا:سنیل شرما

مودی سرکار میں صرف مین اسٹریم جماعتوں کو ہی بر داشت کیا جائے گا:سنیل شرما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »