• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ایک اور کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور لیکن جیل سے رہائی مشکل

by امت ڈیسک
15/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد: پاکستان کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاونڈ کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے دس لاکھ روپئے بطور مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔ گزشتہ روز محفوظ کیے گئے فیصلے کو آج عدالت نے مختصر اور زبانی فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کو معطل کرکے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے دونوں کو 14-14 سال قید کی سزا اور 10 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عمران خان گزشتہ برس 5 اگست سے جیل میں قید ہیں۔ عمران خان ابھی بھی دو کیسز میں سزا یافتہ ہیں، جس کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں آسکتے۔ ایک تو سائفر کیس میں اور دوسرا عدت میں نکاح کا کیس۔ سائفر کیس میں عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا ہے۔

جبکہ عدت کے دوران نکاح کیس میں عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جب تک ان دونوں کیسز میں بھی اعلیٰ عدالتیں ان کی سزاوں کو معطل نہیں کر دیتی تب تک عمران خان کا جیل سے باہر آنا مشکل ہے۔

عمران خان اور ان کی پارٹی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان پر تمام کیسز سیاسی طور پر لگائے گئے ہیں اور جب ان کیسز کی میرٹ کی بنیاد پر سماعت ہوگی تو تمام کیسز فارغ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاونڈ کے کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پاکستان حکومت کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے بدلے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی گئی۔ یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
Next Post
جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل

جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل

کپوارہ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد:فوج

کپوارہ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد:فوج

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کپوارہ میں مشتبہ شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

ٹنگڈار میں دراندازی کی کوشش کو ناکام، دو درانداز مارے گئے

وادی میں موسم خشک، 18 اور 19 کو ابر آلود

وادی میں موسم خشک، 18 اور 19 کو ابر آلود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »