امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نہامہ علاقے میں پیر کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جس میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فوسرز کو نہامہ کاکاپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے نہامہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جو ایک انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران دونوں جانب سے گولیوں تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہنے کے بعد دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق اس تصادم آرائی میں مارے گئے عسکریت پسند کمانڈر کی شناخت ریاض احمد ڈار ساکن ستھرکنڈ کاکاپورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ریاض احمد نو سال سے سرگرم تھا اور لیشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر تھا جس کی تلاش سیکورٹی فورسز کئی برسوں سے تھی۔
وہیں، جھڑپ میں رائیس احمد نام کا ایک اور عسکریت پسند مارا گیا ہے جو لرو کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ تقریباً تین سال سے سرگرم تھا۔ تاہم پولیس نے اس کی تصدیق ابھی تک نہیں کی ہے۔ علاقے میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہیں۔










