امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 جون: سیلج آپریٹر کی لاش لاپتہ ہوگئی جبکہ دو سیاحوں کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں تھجواس گلیشیر میں گرنے کے بعد بچایا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ اتوار کو دو سیاح سیلج آپریٹر کے ساتھ جو سونمرگ کے سفر پر تھے جب تھجواس گلیشیئر پہنچ رہے تھے اس میں گر گئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد ان کے ساتھیوں اور وہاں موجود لوگوں نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ساکشی اگروال اور ان کے شوہر اساکت کو بچایا۔
انہوں نے کہا کہ سیلج آپریٹر لاپتہ ہو گیا تھا اور اتوار سے پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف کا بچاؤ آپریشن جاری تھا اور آج اس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
دریں اثناء اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول )