امت نیوز ڈیسک //
سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں ایک مسجد کے اندر ایک 23 سالہ نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ قصبہ کا ایک نوجوان سری بٹہ مالو کی ایک مسجد کے اندر پراسرار حالت میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ فجر کی نماز کا وقت تھا جب لوگ مسجد کے اندر گئے اور اسے مسجد کے اندر پڑا پایا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسے اسپتال پہنچایا۔
ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک سال سے علاقے میں امام کی خدمات انجام دے رہا تھا اور علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ "ہمیں سری نگر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ہمارا بیٹا ہسپتال میں داخل ہے، جب ہم سری نگر پہنچے تو ہمیں اس کی لاش ملی،” ان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔










