• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہلی مرتبہ مرکزی کابینہ میں ایک بھی مسلم نمائندہ شامل نہیں

پہلی مرتبہ مرکزی کابینہ میں ایک بھی مسلم نمائندہ شامل نہیں

by امت ڈیسک
10/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی : ہندوستان کی آزادی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ حلف اٹھانے والی وزراء کی کونسل میں مسلم اقلیتی برادری کا ایک بھی نمائندہ شامل نہیں تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مودی کابینہ میں کسی مسلم رکن پارلیمنٹ نے حلف نہیں لیا ہے۔

9 جون کو شام 7:15 پر بی جے پی کے رہنما نریندر مودی نے ہندوستان کے 15ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا کر تاریخ رقم کی، اور مسلسل تیسری بار عہدہ سنبھالا۔ وہ جواہر لعل نہرو کے بعد پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے لگاتار تین بار مرکزی حکومت کی قیادت کی۔

مودی کابینہ میں آخری مسلم رکن پارلیمنٹ مختار عباس نقوی تھے، جو اقلیتوں کے مرکزی وزیر تھے۔ نقوی کے 2022 میں راجیہ سبھا میں دوبارہ منتخب نہ ہونے کے بعد سے یہ سیٹ خالی ہے۔ سنہ 2014 میں مودی حکومت کی پہلی میعاد میں نجمہ ہبت اللہ نے مرکزی اقلیتی امور کی وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔ سنہ 2019 میں نقوی نے حلف اٹھایا اور وہ بھی اقلیتی امور کے وزیر بن گئے۔

سنہ 1999 میں اٹل بہاری واجپائی کے دور میں دو مسلم وزیر، شاہنواز حسین اور عمر عبداللہ تھے۔ سنہ 1998 میں واجپائی کی قیادت والی وزارت میں نقوی کو وزیر مملکت بنایا گیا تھا۔ اس مرتبہ وزیر اعظم مودی کے علاوہ حلف لینے والے 71 میں سے 30 کابینہ کے وزیر ہیں، پانچ آزاد چارج سنبھالیں گے اور 36 وزیر مملکت ہوں گے، ان میں سے کوئی بھی مسلم کمیونٹی سے تعلق نہیں رکھتا۔

تاہم اس مرتبہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں کافی مسلم نمائندے نظر آئیں گے، زیادہ تر اپوزیشن میں بیٹھے ہوں گے۔ تقریباً 24 مسلم امیدوار رکن پارلیمنٹ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں جن میں 21 انڈیا بلاک سے ہیں، ایک مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی ہیں، اور دو آزاد رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید’ اور محمد حنیفہ جموں و کشمیر سے ہیں۔

اسی طرح کوئی منتخب سکھ یا عیسائی ایم پیز نہیں ہیں۔ تاہم غیر منتخب سکھ اور عیسائی ایم پیز، رونیت سنگھ بٹو اور جارج کورین نے مودی کابینہ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ جہاں بٹو پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر راجہ سنگھ وارنگ سے ہار گئے، وہیں کورین تین دہائیوں سے زعفرانی پارٹی کے ساتھ ہیں۔ دونوں نے حلف لیا اور انہیں وزارتوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بٹو پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ بینت سنگھ کے پوتے ہیں جنہیں خالصتانی دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔ رونیت سنگھ بٹو پہلے کانگریس سے وابستہ تھے لیکن اس سال وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شہباز شریف کی مودی کو مبارک باد

Next Post

حریت کانفرنس نے ریاسی حملہ کی شدید مذمت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

حریت کانفرنس نے ریاسی حملہ کی شدید مذمت کی

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس مشاورت کا غیر معمولی اجلاس منعقد

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس مشاورت کا غیر معمولی اجلاس منعقد

وزراء کو قلمدان سونپے گئے، امیت شاہ پھر سے وزیر داخلہ برقرار

وزراء کو قلمدان سونپے گئے، امیت شاہ پھر سے وزیر داخلہ برقرار

راجوری پولیس نے چار جنگجو معاونین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا

پولیس اہلکار کی ہلاکت کے الزام میں چار افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

پلوامہ: عسکریت پسندوں کے معاونین سے آئی ای ڈی، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

پلوامہ: عسکریت پسندوں کے معاونین سے آئی ای ڈی، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »