• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریاسی حملہ پر سیاسی رہنماؤں کو ردعمل

ریاسی حملہ: پولیس نے 11 ٹیمیں تشکیل دیں، سرچ آپریشن جاری

by امت ڈیسک
11/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: صوبہ جموں کے ریاسی علاقے میں منگل کو بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ جموں کشمیر پولیس نے پیر کے روز 11 ٹیمیں تشکیل دیں اور اتوار کی شام جموں کے ریاسی ضلع میں یاتریوں سے بھری ایک بس پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ عسکری حملہ میں نو یاتری ہلاک جبکہ 41زخمی ہو گئے تھے۔

ادھر، ریاستی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) اور قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے بھی تحقیقات میں شمولیت اختیار کی اور حملے کی جگہ پہنچ کے ثبوت و شواہد جمع کیے۔ پولیس نے مقامی باشندوں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ جموں کشمیر پولیس کے عہدیداروں نے بھی اس ضمن میں کارروائی تیز کر دی ہے اور ایل جی منوج سنھا از خود سیکورٹی صورتحال پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رئیس محمد بھٹ کا کہنا ہے کہ ’’ریاسی میں عینی شاہدین سے گفتگو اور علاقے میں قدموں کے نشانات سے اخذ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر حملہ میں دو سے تین افراد ملوث ہو ہو سکتے ہیں تاہم ابھی تحقیقات جاری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے، تاہم ابھی تحقیقات جاری ہے۔‘‘

یاد رہے کہ 53 سیٹوں والی ایک بس ریاسی کے شیو کھوری مندر سے یاتریوں کو لے کر کٹرا جا رہی تھی اور اتوار کی شام تقریبا 6.10 بجے ریاسی کے تیریتھ گاؤں میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے بس پر فائرنگ کی اور بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ 41شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا اس وقت اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے اور حکومت کی جانب سے متوفین کے اہل خانہ کے لیے ایکس گریشیا ریلیف کے تحت دس دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے کی امداد واگزار کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نیٹ کے نتائج پر سپریم کورٹ کا این ٹی اے کو نوٹس، امتحان اور کاؤنسلنگ پر روک سے انکار

Next Post

کشمیر میں خشک و گرم موسم کی پیش گوئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں 10 جون سے ‘ہیٹ ویو’ دوبارہ شروع ہونے کا امکان

کشمیر میں خشک و گرم موسم کی پیش گوئی

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبط: پولیس

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبط: پولیس

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

ہم سب کو ریاسی حملے کی مذمت کرنی چاہئے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید نے اپنی جیت کو عوام کی فتح قرار دیا

جھیل ڈل کے شکارہ میں کھلے عام شراب پینے ولے دو افراد گرفتار

جھیل ڈل کے شکارہ میں کھلے عام شراب پینے ولے دو افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »