امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 16 جون:- گاندربل ضلع کے زوجیلا کے قریب اتوار کو گاڑی کے پتھروں کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ زوجیلا کے قریب پانی ماتا کے مقام پر ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک آلٹو گاڑی پتھر کی زد میں آ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو پی ایچ سی سونہ مرگ منتقل کیا گیا ہے جہاں سے انہیں سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندربل پولیس کام پر ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔( کشمیر اسکرول )









