امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 17 جون: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے آرہ گام علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ آرہ ُگام میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے، جس کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی تیز کی تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کشمیر اسکرول کو جاری تصادم میں ایک جنگجو کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔(کشمیر اسکرول )









