امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 19 جون: بارہمولہ ضلع کے سوپور کے رفیع آباد علاقے میں بدھ کو ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
ایک اہلکار نے بتایا نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے سوپور کے دائرہ اختیار میں رفیع آباد کے ہدی پورہ علاقے کے لائسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
اہلکار نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جس سے ایک مسلح تصادم شروع ہوگیا۔ جب یہ رپورٹ درج کی جا رہی تھی، وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔
قبل ازیں حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج ہدی پورہ اور پناش ادارے کو بند کر دیا تھا تاکہ طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔(کے این او )








