امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 جون:- بدھ کو کپواڑہ جیل کے اندر گیس سلنڈر کے دھماکے میں کم از کم نو قیدی زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ کپواڑہ جیل میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو قیدی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نو زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ پانچ کو سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کا بتایا جاتا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول )