امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 جون: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ہدی پورہ سوپور علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم میں دو عسکریت پسندمارے گئے۔
سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ہادی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو جنگجو مارے گئے ہیں، جن کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کشمیر اسکرول کو جاری تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔(کشمیر اسکرول )








