• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دنیا میں یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھا جار ہا ہے: نریندر مودی

دنیا میں یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھا جار ہا ہے: نریندر مودی

by امت ڈیسک
21/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ دنیا میں یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یوگا ہمیں ماضی کے بوجھ کے بغیر حال میں جینا سکھاتا ہے وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کی صبح یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنینشل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں یوگا کے 10 ویں عالمی دن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا گرچہ یوگا کی یہ تقریب ایس کے آئی سی سی کے لان میں منعقد ہونے والی تھی تاہم صبح کو ہوئی بارشوں کی وجہ سے تقریب کو سینٹر کے اندر منعقد کیا گیا۔
وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘اس سال کے بین الاقوامی یوگا دن کی تھیم ‘اپنے آپ اور سماج کے لئے یوگا’ ہے۔ دنیا میں یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یوگا ہمیں ماضی کے بوجھ کے بغیر حال میں جینا سکھاتی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘یوگا ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ ہماری فلاح و بہبود کا تعلق ہمارے گرد وپیش دنیا کی فلاح کے ساتھ ہے جب ہماری اندرونی دنیا پر امن ہوگی تب دنیا پر ہمارے مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘دنیا کے لیڈر میرے ساتھ یوگا کے متعلق بات کرتے ہیں’۔

نریندر مودی نے کہا: ‘یوگا کی افادیت کو لوگ بھی تسلیم کر رہے ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا عالمی لیڈر ہوگا جس نے میرے ساتھ بات چیت کے دوران یوگا پر بات نہ کی ہو’۔

انہوں نے کہا: ‘دنیا کے تمام لیڈر میرے ساتھ بات چیت کے دوران یوگا کے متعلق دلچسپی ظاہر کرتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ یوگا دنیا کے اطراف و اکناف میں روز مرہ کے معمول کا ایک حصہ بن رہا ہے۔

دنیا میں یوگا کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویزر اعظم نے ترکمنستان میں سال 2015 میں یوگا سینٹر کا افتتاح کرنے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ملک میں یوگا کافی مقبول ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ترکمنسان کی سٹیٹ میڈیکل یونیورسٹیوں نے یوگا تھرپی اپنے نصاب میں شامل کی ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی یوگا کو اپنے تعلیمی نظام کا حصہ بنایا ہے اور منگولین یوگا فائونڈیشن کئی یوگا سکول چلا رہی ہے’۔

یورپ کے سکولوں میں یوگا کی مقبولیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں اب تک یوگا اپنانے والے شہریوں کی تعداد1.5 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا: ‘ہم نے فرانس سے تعلق رکھنے والی 101 سالہ یوگا ٹیچر جنہوں نے ایک بار بھی ہندوستان کا سفر نہیں کیا تھا، کو ان کی یوگا کے تئیں خدمات کے اعزاز میں پدم شری کے ایوارڈ سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ یوگا میں توسیع سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور دنیا بھر کے سیاح مستند یوگا سیکھنے کے لئے ہندوستان آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ‘دنیا بھر کے سیاح یہاں مستند یوگا سیکھنے کے لئے آتے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں سیاحت سمیت کئی شعبے فروغ پا رہے ہیں جس سے نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں’۔

یوگا کے سائنٹیفک پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگا انسان کے دماغ کو پر سکون کرکے ارتکاز کی طاقت بڑھا دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا: ‘یہی وجہ ہے کہ یوگا کو فوج سے لے کر کھیلوں تک کے شعبوں میں شامل کیا جا رہا ہے خلا بازوں کو بھی یوگا کی تربیت دی جاتی ہے یہاں تک کہ قیدیوں میں مثبت خیالات پیدا کرنے کے لئے بھی یوگا کا استعمال کیا جا رہا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ یوگا معاشرے میں مثبت تبدیلی کے نئے راستے متعین کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں یوگا کی طرف دلچپسی سے یہاں کے سیاحتی شعبوں کو نئی تحریک مل گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی سہہ پہر کو سری نگر پہنچے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم نے سری نگر میں طلبا کے ساتھ سلفیاں لیں

Next Post

انڈین ریلوے نے کیا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر کامیاب تجربہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
انڈین ریلوے نے کیا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر کامیاب تجربہ

انڈین ریلوے نے کیا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر کامیاب تجربہ

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

ڈوڈہ حملہ:تین ملی ٹینٹ معاون گرفتار

یوگا ڈے کے موقع پر ’ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک‘ کے سنگین الزامات

یوگا ڈے کے موقع پر ’ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک‘ کے سنگین الزامات

دہلی ہائیکورٹ نے اروند کیجریوال کی رہائی پر روک لگادی

دہلی ہائیکورٹ نے اروند کیجریوال کی رہائی پر روک لگادی

ایل جی نے سری نگر میں جموں و کشمیر ٹریڈ شو 2024 کا افتتاح کیا

ایل جی نے سری نگر میں جموں و کشمیر ٹریڈ شو 2024 کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »