• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

13جولائی کی تقریب پر قدغن افسوسناک: میرواعظ عمر

by امت ڈیسک
12/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے 13جولائی 1931ءکے شہدائے کشمیر کو ان کی 93 ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ان شہداء نے ایک بلند نصب العین اور کشمیری عوام کے سلب شدہ حقوق کی بحالی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔‘‘ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں خطبہ جمعہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ ’’ان شہداءکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

میرواعظ نے مزید کہا کہ شہید ملت ’’سابق میرواعظ مولوی محمد فاروق کے دور سے ہی اس دن کو منانے کے حوالے سے یہ روایت رہی ہے کہ ان کی قیادت میں شہداء کے مزار تک جلوس نکالا جاتا تھا اور اس موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے ان شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مشن کے تئیں تجدید عہد کیا جاتا تھا لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے سرکاری پابندیوں کی وجہ سے ایسی کوئی تقریب ممکن نہیں ہو پا رہی ہے جو عوام کیلئے تکلیف دہ اور حد درجہ افسوسناک ہے۔‘‘

یاد رہے کہ 13جولائی 1931میں اس وقت کے ڈوگرہ فوجیوں نے سرینگر سنٹرل جیل کے باہر جمع ہوئے کشمیری عوام پر گولیاں برسائیں جس میں بیس سے زائد لوگ فوت ہوئے تھے۔ اُس دن سے 2019تک 13جولائی کو سرکاری و عوامی سطح پر تقریب منائی جاتی اور ’’یوم شہداء‘‘ کے نام سے موسوم کرتے ہوئے اس روز سرکاری تعطیل ہوا کرتی تھی جو جموں کشمیر کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کیے جانے کے بعد نہ صرف منسوخ کی گئی بلکہ اس روز علیحدگی پسند و مین اسٹریم سیاسی لیڈران کو بھی مزار شہداء جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خفیہ سرکاری دستاویز لیک معاملہ، رہائشی مکان پر جموں پولیس کا چھاپہ

Next Post

مغل روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے بچہ سمیت 2 جاں بحق، 6 افراد زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
مغل روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے بچہ سمیت 2 جاں بحق، 6 افراد زخمی

مغل روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے بچہ سمیت 2 جاں بحق، 6 افراد زخمی

پولیس نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو شہداء کی قبروں پر جانے سے روک دیا

پولیس نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو شہداء کی قبروں پر جانے سے روک دیا

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، 18 زخمی

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، 18 زخمی

یوم شہداء: سابق وزرائے اعلی کو مزار شہداء نہ جانے کی اجازت

یوم شہداء: سابق وزرائے اعلی کو مزار شہداء نہ جانے کی اجازت

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

عمرعبداللہ نے انتظامیہ کے لیے وزرات داخلہ کے نئے قواعد پر تنقید کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »