• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ

ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ

by امت ڈیسک
14/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعے میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

تاہم ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے، اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے حامیوں کی طرف دیکھ کر فضا میں مکا لہرایا، اس وقت ان کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، جس کے بعد فوراً سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک گولی لگی تھی، ریلی میں 8 سے 10 گولیاں چلائی گئیں، ایک گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم ریلی میں جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر پر فائرنگ: عالمی رہنماؤں کا بیان سامنے آ گیا
ٹرمپ پر حملہ 2 افراد نے کیا، ایک کو مار دیا گیا جبکہ دوسرا حملہ آور شدید زخمی ہوگیا، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں سابق امریکی صدر معمولی زخمی ہوئے ، ان کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے تاہم یہ زخم کس نوعیت کے ہیں اور کس وجہ سے ہوئے یہ واضح نہیں ہوسکا۔

ٹرمپ کو چیک اپ کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں اوران کا مقامی طبی مرکز میں چیک اپ کرلیا گیا، جس کے بعد سابق امریکی صدر کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

امریکی سیکرٹ سروس کا بھی کہنا ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور ان کے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، عوام کو ان سےآگاہ کیا جائےگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی سو گز دور موجود تھا اور ماہر نشانہ باز تھا، ہلاک کیے جانے کے باوجود حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولی میرے دائیں کان کے اوپر کے حصے میں لگی، مجھے فوری طور پر لگا کہ کچھ ہوا ہے تاہم جب بہت زیادہ خون بہا تب مجھے پتہ چلا کہ کیا ہوا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ ہمارے ملک میں ایسی حرکت ہو سکتی ہے، گولی چلانے والے کے بارے میں اس وقت کچھ معلوم نہیں۔

سابق صدر ٹرمپ نے قانون نافذ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حملے کے بعد اہلکاروں نے مجھے حصار میں لیا اور محفوظ جگہ پر منتقل کیا، انہوں نے گھناؤنے عمل کے دوران فوری طور پر حفاظتی اقدام کیا۔

جو بائیڈن کی ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت
امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں حملے کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے یہ جان کرخوشی ہوئی، اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں، امریکا میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں، سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرکے ٹرمپ کو محفوظ مقام منتقل کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی پر ان کاشکریہ، جلد ٹرمپ سے بات کروں گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر ووٹر لسٹ 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

Next Post

11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان،72 فیصد کامیاب قرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان،72 فیصد کامیاب قرار

11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان،72 فیصد کامیاب قرار

گولی میرے کان کے اوپری حصے پر لگی:ٹرمپ

گولی میرے کان کے اوپری حصے پر لگی:ٹرمپ

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے جموں سے چار ہزار عقیدت مند روانہ

جموں کا لڑکا دریائے چناب میں بہے گیا،لاش پاکستان میں برآمد ہوئی، خاندان لاش کا انتظار

جموں کا لڑکا دریائے چناب میں بہے گیا،لاش پاکستان میں برآمد ہوئی، خاندان لاش کا انتظار

33سال بعد حسین علیہ السلام کے نعروں سے سرینگر کی سڑکیں پھر گونج اُٹھیں

حکومت نے سری نگر میں 8 محرم کو جلوس نکالنے کی اجازت دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »