• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہروں کے دوران 6 طلبہ کی موت، اسکول غیر معینہ مدت کیلئے بند

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہروں کے دوران 6 طلبہ کی موت، اسکول غیر معینہ مدت کیلئے بند

by امت ڈیسک
17/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ڈھاکہ) سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران 6 طلبہ کی موت کے بعد بنگلہ دیش بھر میں اسکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا، جبکہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کو متحرک کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سول سروس میں بھرتی کی پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کے بعد ملک کے ہر ہائی اسکول، مدرسے اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کو اگلے نوٹس تک بند رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز تشدد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جب مظاہرین اور حکومت کے حامی طلبہ گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے منتشر کیا۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد تسلیم الدین نے بتایا کہ چٹاگانگ میں تین افراد کی موت ہوئی، ان پر ’گولیوں کے زخموں‘ کے نشانات تھے، مزید کہا کہ بندرگاہی شہر میں جھڑپوں کے دوران مزید 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈھاکہ میں حریف طلبہ گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے سے مزید 2 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ مظاہرین نے کئی اہم مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں، جس سے 2 کروڑ کے بڑے شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

پولیس انسپکٹر نے اے ایف پی کو اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا، جبکہ کم از کم 60 افراد زخمی ہوئے۔

شمالی شہر رنگ پور میں پولیس کمشنر محمد منیر الزمان نے بتایا کہ جھڑپوں میں ایک طالب علم مارا گیا، انہوں نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ طالب علم کی موت کیسے ہوئی، لیکن کہا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

روکیہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے توحید الحق نے اے ایف پی کو بتایا کہ حکمران جماعت کے حامیوں نے کوٹے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین پر حملہ کیا، جب کہ پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں، توحید الحق نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین پر اپنی شاٹ گنوں سے فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ طالب علم ’فائرنگ میں مارا گیا‘ لیکن آزادانہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

بنگلہ دیش بھر میں کچھ اہم شاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر دیا تھا، حکام نے ڈھاکہ اور چٹاگانگ سمیت پانچ بڑے شہروں میں نیم فوجی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) فورس کو تعینات کر دیا تھا۔

ڈھاکہ میں گزشتہ روز جھڑپیں کوٹے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین اور حکمران عوامی لیگ کے طلبہ ونگ کے ارکان کے درمیان تصادم کے ایک دن بعد ہوئیں، جس میں 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم یہ تشدد کرنے نہیں آئے، ہم اپنے حقوق لینا چاہتے ہیں، لیکن حکمران جماعت کے غنڈے ہمارے پرامن احتجاج پر حملہ کر رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بنگلہ دیش پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر تمام پرامن مظاہرین کی حفاظت کی ضمانت دے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی ’پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد‘ کی مذمت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے میں پاکستانی حکومت کا یو ٹرن

Next Post

8 محرم کےجلوسں میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے چند شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج: آئی جی پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
8 محرم کےجلوسں میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے چند شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج: آئی جی پولیس

8 محرم کےجلوسں میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے چند شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج: آئی جی پولیس

کشمیر میں گرفتار علماء نوجوانوں کو اُکسا رہے تھے: وجے کمار

جموں و کشمیر پولیس ایک پیشہ ور، غیر سیاسی اور غیر جانبدار فورس:اے ڈی جی پی

اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی معیاد میں توسیع

اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی معیاد میں توسیع

عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا: کشمیر کمشنر

عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا: کشمیر کمشنر

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

امید ہے کہ انتخابات سے پہلے ریاستی درجہ بحال ہو جائے گا: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »