• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی ایس ایف کے ڈی جی نتن اگروال اور ایس ڈی جی وائی بی کھرانیہ کو برطرف کردیا گیا

بی ایس ایف کے ڈی جی نتن اگروال اور ایس ڈی جی وائی بی کھرانیہ کو برطرف کردیا گیا

by امت ڈیسک
03/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر : مرکز نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال اور ان کے نائب، اسپیشل ڈی جی (ویسٹ) وائی بی کھرانیہ کو برطرف کر دیا ہے، انہیں ان کے متعلقہ ریاستی کیڈرز میں واپس بھیج دیا گیا ہے، جمعہ کو جاری ایک سرکاری حکم کے مطابق یہ کاروائی کی گئی۔

ان دو پولیس افسران کی ان کے کیڈرز میں واپسی اس لئے عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ بھارت پاکستان سرحد کے ساتھ جموں خطے میں شدت پسندی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں ہورہی تھی۔ راجوری، پونچھ، ریاسی، ادھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈہ جیسے اضلاع میں اس سال 11 سیکورٹی اہلکار اور ایک گاؤں کے دفاعی محافظ سمیت کم از کم 22 افراد مارے گئے ہیں۔

اس سرحد کی حفاظت بی ایس ایف کے ان نوجوانوں پر تھی مگر انہوں نے عسکریت پسندی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں لا پائی۔ اور انہوں نے دراندازی کی کسی بھی واردات سے انکار کیا ہے۔ پچھلے مہینے کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں تصادم میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

اگروال، 1989 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے افسر، گزشتہ سال جون میں بی ایس ایف کے سربراہ بنے اور جولائی 2026 میں ریٹائر ہونے والے تھے۔ کھرانیہ، 1990 بیچ کے اوڈیشہ کیڈر سے تعلق رکھنے والے، مغربی سیکٹر میں پاکستانی سرحد پر بھارتی فورس کی قیادت کر رہے تھے۔

کھرانیہ کے لئے توقع کی جارہی تھی کہ وہ اڈیشہ میں پولیس فورس کے سربراہ یا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ہوں گے، جہاں حال ہی میں بی جے پی کی نئی حکومت نے عہدہ سنبھالا ہے مگر ایسا نہیں ہوا۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے 1989 بیچ کے اوڈیشہ کیڈر کے افسر امرت موہن پرساد کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس میں خصوصی ڈی جی کے طور پر مقرر کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر انتظامیہ نے 6 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا

Next Post

کولگام میں بانہال کے نوجوان کی لاش برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کولگام میں بانہال کے نوجوان کی لاش برآمد

آئی پی ایس افسر دلجیت سنگھ چودھری کو ملی بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری

آئی پی ایس افسر دلجیت سنگھ چودھری کو ملی بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری

آغا روح اللہ مہدی نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

آغا روح اللہ مہدی نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

کولگام میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں نوجوان کی موت، 3 زخمی

ریاستی درجہ کی بحالی کو لے کر جموں میں سیاسی جماعتوں کا احمظاہرہ

ریاستی درجہ کی بحالی کو لے کر جموں میں سیاسی جماعتوں کا احمظاہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »