امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قصبہ قاضی گںڈ کے لوور منڈا علاقے میں ہفتے کی صبح ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے لوور منڈا علاقے میں اولڈ ٹول پوسٹ کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تلاش کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت یاسر حمید بیگ ولد عبدالحمید بیگ ساکنن زن ہال بانہال کے طور پر کی گئی ہے۔